جمعرات 29 اکتوبر 2026 - 01:04
بحرین میں سکیورٹی پابندیوں کے باوجود ایام فاطمیہ میں عزاداری کا  اہتمام

حوزہ/ بحرین میں سخت سکیورٹی انتظامات اور حکومتی دھمکیوں کے باوجود مختلف علاقوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں عزاداری کے جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں میں عوام نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مذہبی شعائر سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں سخت سکیورٹی انتظامات اور حکومتی دھمکیوں کے باوجود مختلف علاقوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں عزاداری کے جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں میں عوام نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مذہبی شعائر سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

بحرین کے مختلف علاقوں، بالخصوص البدِیع شاہراہ پر سکیورٹی سخت کیے جانے کے باوجود عزاداری کے جلوس منعقد ہوئے۔ عوام نے ان انتظامات اور مسلسل دھمکیوں کے باوجود اہل بیت علیہم السلام کی یاد میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسری جانب، 8 نومبر کو ’’عوذمی یومِ غضب‘‘ منانے کی اپیلوں کے ساتھ بحرین میں احتجاجی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سماہیج، سترہ اور جنوسان سمیت مختلف شہروں کی دیواروں پر انقلابی نعرے اور آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات تحریر کیے گئے۔

اسی طرح النویدرات شہر کے شہدا کی تصاویر پر مشتمل ایک بڑا بینر عزاداری کے جلوس کے راستے میں نصب کیا گیا، جبکہ المرخ شہر کی سڑکوں پر حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا نام بھی تحریر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ان سرگرمیوں کے ذریعے بحرین میں عوامی احتجاج اور سیاسی قیدیوں سے اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha