منگل 3 نومبر 2026 - 13:40
انجمنِ امامیہ کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور رہبرِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت؛ اہلِ بلتستان کی محبت و وفاداری کو ایرانی سفیر کا خراجِ تحسین

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر سے اہم ملاقات اور رہبرِ شہید آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر ایرانی سفیر اور ملتِ ایران سے دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر سے اہم ملاقات کی اور رہبرِ شہید آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر ایرانی سفیر اور ملتِ ایران سے دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وفد میں صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی، سینئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی اور سیکریٹری جنرل محمد نذیر شگری شامل تھے۔

انجمنِ امامیہ کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور رہبرِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت؛ اہلِ بلتستان کی محبت و وفاداری کو ایرانی سفیر کا خراجِ تحسین

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے اہلِ بلتستان کی بے مثال محبت، دینی وابستگی، اخلاص اور جذبۂ ایثار کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہادِ اموال میں اہلِ بلتستان کی غیر معمولی شرکت اور جس عقیدت، وفاداری اور خلوص کے ساتھ انہوں نے اپنا مالی و ملی کردار ادا کیا، وہ نہایت قابلِ تحسین اور لائقِ قدر ہے۔

ایرانی سفیر نے اہلِ بلتستان کے اس جذبۂ ایثار کو ملتِ ایران کے ساتھ ان کی گہری دینی و قلبی وابستگی، قومی شعور اور رہبرِ شہید سے والہانہ عقیدت کا روشن مظہر قرار دیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انجمنِ امامیہ کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور رہبرِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت؛ اہلِ بلتستان کی محبت و وفاداری کو ایرانی سفیر کا خراجِ تحسین

ملاقات میں باہمی احترام، دینی اخوت، ملتِ اسلامیہ کے اتحاد اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ ملاقات اہلِ بلتستان اور ملتِ ایران کے درمیان گہری محبت، باہمی اعتماد، اخلاص اور دینی اخوت کی عکاس تھی، جس نے ملتِ تشیع کے مشترکہ دینی و ملی احساسات، باہمی احترام، اتحاد و یکجہتی اور فکری ہم آہنگی کو بھی نمایاں کیا۔

انجمنِ امامیہ کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور رہبرِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت؛ اہلِ بلتستان کی محبت و وفاداری کو ایرانی سفیر کا خراجِ تحسین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha