حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کی یاد میں قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیت سے تلاوتِ کلامِ پاک کی گئی۔
مجلسِ ترحیم سے مدرسہ کی عالمہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی زندگی اور علمی جدوجہد کا مختصر تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپ نے مشہد مقدس سے اپنے علمی سفر کا آغاز کیا، مزید علمی تشنگی کی تکمیل کے لیے نجف اشرف کا سفر کیا اور وہاں آیت اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئیؒ جیسے عظیم استاد کے محضر سے طویل عرصے تک کسبِ فیض کیا۔آپ کی زندگی کا نمایاں پہلو یہ تھا کہ برسوں کی تحصیل و تحقیق کے بعد اپنی زندگی تدریس، تحقیق اور علومِ اہلِ بیتؑ کی ترویج کے لیے وقف رکھی۔ نجف اشرف اور قم میں درسِ خارج فقہ و اصول کے ذریعے علمی تشنگان کی رہنمائی کی اور کئی دہائیوں تک حوزۂ علمیہ کے علمی ماحول میں اپنا کردار ادا کیا۔

عالمہ صاحبہ نے اپنے خطاب میں علم و عالم کے مقام و مرتبے کو بھی اجاگر کیا اور اس بات کی اہمیت بیان کی کہ ایک حقیقی عالم کی زندگی علم حاصل کرنے، اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک منتقل کرنے سے عبارت ہوتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔











آپ کا تبصرہ