پیر 23 نومبر 2026 - 23:32
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت مکتب زہراؑ کی طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ کا آغاز

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مکتب زہراؑ حسن آباد سرینگر میں طالبات کے لیے خصوصی ورکشاپ کا آج آغاز ہوا، جس کا مقصد طالبات کی علمی، فکری، اخلاقی اور تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی و سماجی ذمہ داریوں سے روشناس کروانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی نشست میں انجمنِ شرعی شیعیان کے جنرل سکریٹری مولانا آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے شرکت کی اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علم، تربیت، اخلاقی اقدار، دینی شعور اور کردار سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت مکتب زہراؑ کی طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ کا آغاز

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیمی و تربیتی مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو علم، تقویٰ، نظم و ضبط اور اخلاقی بلندیوں سے آراستہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دینی تعلیم کا مقصد محض معلومات کا حصول نہیں، بلکہ ایسی باکردار، باشعور اور ذمہ دار نسل کی تشکیل ہے جو اپنے عقائد، اقدار اور معاشرتی ذمہ داریوں کا ادراک رکھتے ہوئے مثبت انداز میں معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت مکتب زہراؑ کی طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ کا آغاز

ورکشاپ کے تحت مختلف تربیتی و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات کی علمی استعداد، اعتماد اور عملی شعور کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha