بدھ 25 نومبر 2026 - 14:24
بحرین میں حضرت ام البنینؑ کی وفات پر عزاداری روکنے کی کوشش، 8 عزادار گرفتار

بحرین میں حضرت ام البنینؑ کی وفات پر عزاداری روکنے کی کوشش، 8 عزادار گرفتار

آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عزاداری کے منتظمین کو دھمکیاں، منامہ سمیت مختلف علاقوں میں پابندیوں کے باوجود مجالس اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد

حوزہ/ بحرین میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی وفات کے موقع پر جلوس عزاء روکنے کے لیے آل خلیفہ حکومت نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ماتمی انجمنوں کے سربراہوں اور منتظمین کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی تعداد تقریباً 8 ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ نے جلوس عزاء کی تیاری کے دوران مختلف انجمنوں کے سربراہوں اور ذمہ داران کو فون کرکے دھمکیاں دیں اور بعض کو طلب بھی کیا، تاکہ وہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی وفات کے موقع پر عزاداری کے پروگرام منعقد نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود دارالحکومت منامہ سمیت مختلف شہروں اور علاقوں میں لوگوں نے سیاہ لباس پہن کر اور سینہ زنی کے ذریعے عزاداری کے اجتماعات منعقد کیے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کے اپنے حق پر قائم رہے۔

تاہم، آل خلیفہ حکومت نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے متعدد عزاداری انجمنوں کے سربراہوں اور منتظمین کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات میں تقریباً 8 شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب بحرین کے علمائے کرام نے 21 نومبر 2026 کو جاری کردہ ایک بیان میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دینی شعائر، بالخصوص مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

علمائے بحرین نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی وفات کی مناسبت کو عزم و استقامت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنایا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے دین، دینی رہنماؤں اور اسلامی شعائر سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha