بدھ 25 نومبر 2026 - 22:05
مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ جاری؛ آغا سید حسن موسوی کا دورہ، طالبات کی حوصلہ افزائی

حوزہ/مکتبِ زہراؑ حسن آباد، سرینگر میں طالبات کے لیے منعقدہ خصوصی تربیتی ورکشاپ جاری ہے، جس کا مقصد طالبات کی دینی، اخلاقی، فکری اور تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ان میں شعور، خود اعتمادی اور کردار سازی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مکتبِ زہراؑ حسن آباد، سرینگر میں طالبات کے لیے منعقدہ خصوصی تربیتی ورکشاپ جاری ہے، جس کا مقصد طالبات کی دینی، اخلاقی، فکری اور تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ان میں شعور، خود اعتمادی اور کردار سازی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

اس سلسلے میں آج انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ورکشاپ کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم و تربیت اور فکری نشوونما کی اہمیت پر زور دیا اور ایسی تربیتی ورکشاپس کو نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے ایک مفید اور مؤثر اقدام قرار دیا۔

مکتبِ زہراؑ حسن آباد میں طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ جاری؛ آغا سید حسن موسوی کا دورہ، طالبات کی حوصلہ افزائی

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ علم، اخلاق، نظم و ضبط اور دینی شعور سے آراستہ شخصیت ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ان تربیتی مواقع سے بھرپور استفادہ کریں اور علم و عمل اور اخلاقی اقدار کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھائیں۔

ان کا یہ دورہ جہاں کارگاہ میں شریک طالبات کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنا، وہیں نئی نسل کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے لیے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha