جمعرات 26 نومبر 2026 - 10:26
جامعۃ النجف سکردو میں آیت الله وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی

حوزہ/آیت الله العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی یاد میں، حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان پاکستان میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر مؤمنین نے شرکت کرکے مرحوم مرجعِ عالی قدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی یاد میں، حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان پاکستان میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر مؤمنین نے شرکت کرکے مرحوم مرجعِ عالی قدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جامعۃ النجف سکردو میں آیت الله وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی

تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جہاں جامعۃ النجف کے استاد حجت الاسلام سید محمد علی شاہ نے سورۂ مبارکہ یٰسین کی تلاوت کی۔

اس موقع پر شرکائے محفل نے بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ تلاوت میں ہمخوانی کی اور قرآن کریم کی آیات کو مرحوم کی روح کو ایصال کیا۔

جامعۃ النجف سکردو میں آیت الله وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی

تعزیتی ریفرنس و قرآنی محفل میں شرکاء نے آیت الله العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی دینی، علمی اور مذہبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

تعزیتی ریفرنس کا مقصد مرحوم مرجعِ عالی قدر کے لیے ایصالِ ثواب اور ان کی رحلت پر دینی و مذہبی وابستگی کا اظہار تھا۔

محفل کے اختتام پر بارگاہِ رب العزت میں خصوصی دعا کی گئی کہ پروردگارِ عالم مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی قدس سرہ کو جوارِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کے پسماندگان، شاگردوں، متعلقین اور تمام مؤمنین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha