جمعرات 26 نومبر 2026 - 17:08
علم ہی قوموں کی ترقی اور بلند مراتب تک رسائی کا واحد راستہ ہے

آیت اللہ مدرسی:

علم ہی قوموں کی ترقی اور بلند مراتب تک رسائی کا واحد راستہ ہے

طلاب کو علمائے ربانی کی سیرت کے مطالعہ اور ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے

حوزہ / عراق کے معروف عالمِ دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے علم کو قوموں کی ترقی اور بلند مراتب کے حصول کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے قرآن کریم اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے حصول میں سنجیدگی اور محنت کی ضرورت پر زور دیا اور طلاب کو علمائے ربانی کی سیرت کا مطالعہ کرنے کی دعوت دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کربلائے معلیٰ میں حوزہ علمیہ کے طلاب کے لیے اپنے ہفتہ وار درسِ اخلاق کے دوران کہا: علم ہی قوموں کی ترقی اور بلند مراتب تک رسائی کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنا ایک عظیم مقصد ہے جسے ہمیشہ اہلِ ایمان کے پیشِ نظر رہنا چاہیے اور اسے اپنی زندگی کی ترجیحات میں سرفہرست رکھنا چاہیے۔

آیت اللہ مدرسی نے قرآن کریم اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے حصول میں سنجیدگی اور بھرپور کوشش کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ان علوم کو اللہ کے بندوں کی خدمت، سرزمینوں کی آبادکاری اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے حوزہ علمیہ کے طلاب سے کہا: وہ قدیم اور معاصر علمائے ربانی کی سیرت کا مطالعہ کریں، ان کے طریقۂ کار کو اپنے لیے نمونہ بنائیں اور ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔ بالخصوص ان مجاہد اور عملی میدان میں سرگرم علما کی زندگیوں کا مطالعہ کریں جنہوں نے امت کی پیش قدمی میں دیرپا اثرات مرتب کیے اور اپنے علم و عملی موقف کے ذریعہ تاریخی تبدیلیوں اور معاشرتی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha