-
مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم:
قرآن مجید میں شک کرنے والا نہ شیعہ ہے نہ مسلمان، علامہ علی اصغر سیفی
حوزہ/ مدیر وفاق المدارس الشعیہ شعبہ قم نے کہا کہ سورہ بقرہ اور سورہ سجدہ دونوں کی دوسری آیت میں قرآن کے بارے میں صفت لاریب فیہ کا ذکر ہوا ہے، بلاشبہ قرآن مجید کلام پروردگار ہے اس میں شک کرنے والا نہ شیعہ ہے نہ مسلمان ہے۔
-
حدیث روز | بدن کی صحت و سلامتی کے متعلق امام حسین علیہ السلام کی نصیحت
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں بدن کی صحت و سلامتی کے متعلق نصیحت فرمائی ہے ۔
-
حضرت امام حسین (ع) کی بعض منفرد خصوصیات
حوزہ/ امام حسین (ع) تمام کمالات اور فضائل میں تمام انسانوں سے برتر تھے۔ کیوں آپ کی کنیت ابا عبدا للہ ہے ۔ کیا یہ ایک معمولی سی کنیت ہے؟ بظاہر اس کنیت کے اندر ایک ایسی خصوصیت ہے جو آپ کو تمام کمالات کا محور اور مرکز قرار دیتی ہے۔
-
کیا یہ ہندوستانی وزیر اعظم کی توہین نہیں ہے، حجۃ الاسلام سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ قرآن کی بعض آیات کے خلاف عرضی داخل کرنے والا وزیر اعظم کی توہین کا مرتکب ہوا ہے اسے سخت سزا ملنا چاہیئے کیونکہ وزیر اعظم کا کہنا ہے " میرا خواب ہے مسلمان جوانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے میں کمپیوٹر ہو" کیا یہ عرضی وزیر اعظم کے خوابوں کو ریزہ ریزہ کرنے اور انکی اہانت کا سبب نہیں؟۔
-
اسلام دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اگر تمام مذاہب مل کر انسانیت کے قتل عام پر آواز بلند کریں تو دنیا میں قتل و غارت، ظلم، نا انصافی رک سکتی ہے، کسی مذہب میں بھی دہشتگردی و عوام کے حقوق کی پامالی اور نا انصافی کی ترغیب نہیں دی جاتی ہے۔
-
وسیم رضوی کا مذہب ڈالر و دینار ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کلام پاک اللہ تعالی کی سچی کتاب ہے۔ اس کے کسی ایک لفظ پر بھی بھی شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ وسیم رضوی کی جانب سے قرانی آیات کی تسنیخ کا دعویٰ دائر کرنے کا مقصد طاغوتی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔
-
خطبات زینب (س) نے یزیدی سلطنت کی بنیادوں کو ھلا دیا، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچایا اور یزیدی سلطنت کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔
-
بین الاقوامی تجزیہ نگار و مبلغ اسلام:
قرآن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے سے بڑکر ہندوستانی عدلیہ عالمگیر مذمت کا نشانہ بن سکتی ہے اگر ہوش کے ناخن نا لئے، آغا سعحب
حوزہ/ آغا سید عبدالحسین بڈگامی نے مذکورہ لکھنوی مرتد شخص کے گھرانے اور رشتہ داروں سلام پیش کرتے ہوئے کہا؛ ہم ان کے گھرانے کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں سے اسے عزل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ ایسا شخص تو شیعہ گھر میں رہنے کے قابل بھ نہیں ہے بلکہ وہ انہی اسرائیلی آلہ کاروں کے پاس رہے جن کے (خاکوں میں رنگ بھرنے کے لئے) شیعہ سنی تفرقہ پیدا کرنے کے لئے یہ کھیل کھیلا ہے۔
-
پوپ فرانسس سے ملاقات میں آیت اللہ سیستانی کی گفتگو شیعہ مرجعیت کے آفاقی ہونے کا ثبوت ہے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کو دنیائے تشیع کی ترقی و پیشرفت قرار دیا ہے۔
-
قرآن کریم کی آیات کو حذف کرنا عالم اسلام کے عقیدہ کے خلاف ہے، اس طرح کی جسارت کرنے والا توبہ کرے، آیت اللہ مکارم شیرازی
حوزہ / ہندوستان کے علماء اور آرٹسٹس نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے نام خط میں حالیہ ہندوستان میں قرآن کریم کی توہین کے معاملہ پر مرجع عالیقدر سے اس مسئلہ پر استفسار کیا ہے۔
-
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اعجاز احمد ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل
حوزہ/ پیر اعجاز ہاشمی کے فرزند بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے دوست احباب اورجے یو پی کے کارکنوں سے اپنے واکد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
-
آپ کی رائے کیا ہے؟
وسیم رضوی کے قرآن مجید کے خلاف اقدامات کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی نے پولز سروے کی شکل میں " آپ کی رائے کیا ہے؟ " کمپین شروع کیا ہے۔ لہذا آپ اس سوال: "وسیم رضوی کے قرآن مجید کے خلاف اقدامات کا بنیادی مقصد کیا ہے؟" مندرجہ ذیل آپشن کو کلک کر کے اپنی مفید آراء سے دنیا کو آگاہ کریں۔
-
روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کے لئے تعلیم القرآن مراکز کا قیام
حوزہ/ روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے متعدد تعلیم القرآن مراکز قائم کیے گئے۔
-
مشہد مقدس میں قرانی علوم کے اساتذہ، حافظوں اور قاریوں کی نشست
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے قرآنی سینٹر کی کوششوں سے قرآنی علوم میں سرگرم افراد کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں قرآن کریم کے قاریوں، حافظوں، اساتذہ تواشیح گروہ اور قرآنی موضوعات پر کام کرنے والے افراد نے شرکت کی ۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان
انڈین شہری وسیم رضوی آج کا ملعون سلمان رشدی، علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے جو کردار اس سے پہلے سلمان رشدی ملعون اور تسلیمہ نسرین ملعونہ نے ادا کیا وہی کردار آج وسیم رضوی ملعون ادا کررہا ہے اور ان سب ملعونوں کی پشت پر وہی طاقتیں کارفرما ہیں جو پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر اللہ کے دین کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
تقویم حوزہ: ۲ شعبان المعظم ۱۴۴۲
حوزه/تقویم حوزہ: ۲ شعبان المعظم ۱۴۴۲
-
دنیا کی کوئی طاقت قرآن پاک کے ایک لفظ کو بھی بدل نہیں سکتی، علامہ رضی جعفر نقوی
حوزہ/ سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ قرآن پاک مقدس آخری آسمانی صحیفہ ہے اور قیامت تک نوع بشریت کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے، دنیا کی کوئی طاقت قرآن پاک کے ایک لفظ کو بھی بدل نہیں سکتی۔
-
حدیث روز | مسلمان کی پہچان
حوزه / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں مسلمان کی علامتوں میں سے ایک علامت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
وسیم رضوی دشمنان اسلام کا ایجنٹ ہے، مولانا سید تقی رضا عابدی
حوزہ/ صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید کی شان میں جسارت کرکے اپنی اصلیت کو نمایاں کر دیا ہے، وہ دشمنان اسلام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وسیم رضوی کا شیعہ کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
عورت گھر کی زینت ہے اِسے بازروں کی زینت نا بنایا جائے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ عصر حاضر کی قیامت خیزیاں کہ اب عورت گھر کے ساتھ باہر کی بھی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہے۔نیز گھر کی زینت سمجھی جانے والی عورتوں کوآج گلی کوچوں ،پارکوں، اشتہاروں، دفتروں، بازاروں اورشاپنگ سینٹر وں کی زینت بنادیا گیا ہے۔
-
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی جانب سے گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ
حوزہ/ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملعون وسیم رضوی کی شیطانی حرکت کے خلاف زبردست ریالی نکالی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔اور بنگلہ دیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت ہند پر دباؤ ڈالتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کرنے کی خواہش کریں۔
-
ایران اور یورپ کے کارڈیولوجیسٹس کا ویبینار اختتام پذیر
حوزہ/ ایران اور یورپ کے کارڈیولوجیسٹس "ماہرین امراض قلب" کا بین الاقوامی ویبینار اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ بین الاقوامی ویبینار رضوی اسپتال کے تعاون سے منعقد ہوا جس کے دوران، چار لائیو آپریشن کئے گئے، آٹھ ریکارڈ کئے گئے آپریشن دکھائے گئے اور امراض قلب کے ماہر ایک ہزار ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں نے اس میں شرکت کی۔
-
ماہ شعبان المعظم بے شمار فضیلتوں کا حامل مہینہ ہے، خواہر سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم کے بارے میں ختمی المرتبت حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ شعبان میرا مہینہ ہے پس قرب خداوندی اور سرور کائناتؐ کی محبت میں اس ماہ میں روزے رکھے جائیں مخصوص عبادات اور اذکار بجا لاے جائیں تاکہ ہم معرفت خدا و رسولؐ کی منازل طے کر سکیں۔
-
ماہ شعبان میں کامل تقویٰ، محبت اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرکے خدائے بزرگ و برتر کی رضا حاصل کی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلام عبادات کے ساتھ ساتھ معاشرتی تعلقات، سماجی روابط، سیاسی عمل، معاشی ضروریات اور اقتصادی استحکام سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں پر دین اسلام کے مطابق توجہ دینے پر زور دیتا ہے۔ ماہ شعبان میں جو لوگ تزکیہ نفس کے ذریعے اپنے اخلاق کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔
-
عورت مارچ کی آڑ میں دینی اقدار کی توہین شرمناک عمل، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مغربی ثقافت نے عورتوں کی آزادی کے نام پر عریانی فحاشی اور بے حیائی کی ترویج کی ہے جبکہ اسلام حیاء عفت اور پاکدامنی کا علمبردار ہے، ہم عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ عورتوں کے حقوق کی بات کرنے کا مقصد انہیں اعلی تعلیم دینا اور انہیں میراث میں حق دلوانا ہے۔ آج بھی پاکستانی خواتین کی اکثریت حق میراث سے محروم ہے۔
-
عقیدتی تحقیقاتی سینٹر کے سربراہ:
آیت اللہ مرعشی علم، زہد اور تقوی کا آشکار نمونہ تھے
حوزہ/ عقیدتی ریسرچ سنٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسون نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔
-
نجف اشرف کے ایک عالم دین کی رحلت پر سید عمار حکیم کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ عراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
قرآن مجید کے منکر کو ہم اپنی زبان میں یزید کہتے ہیں، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری
حوزہ/ قرآن مجید کے منکر کو ہم اپنی زبان میں یزید اور اسکے حواری کہتے ہیں۔ کیونکہ یزید جوکہ شاربُ الخمر تھا اور واقعۂ کربلا کا حقیقی مجرم تھا اور اس نے اپنے دربار میں برملا کہا تھا کہ نہ قرآن ہے اور نہ وحی بلکہ یہ بنو ہاشم کا ڈھونگ ہے۔ یزید ملعون قتل شہدائے کربلا میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام و شریعت محمدی کے اصولوں کا منکر و مجرم بھی ہے۔