ملاقات
-
بھوپال؛ مولانا کلب جواد نقوی کی وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سے ملاقات، ایرانی ڈیرے میں کی گئی توڑ پھوڑ کو لیکر دیا میمورنڈم
حوزہ/ انتظامیہ کے ذریعہ ایرانی ڈیرے میں کی گئی غیر قانونی توڑ پھوڑ کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی نے مدھیہ پردیش میں وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سے ملاقات کی۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" کی پاکستانی وزیر ریلوے "مراد سعید" سے ملاقات:
ایران اور پاکستان کے مابین ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی ضرورت
حوزہ/ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاجروں کو مزید سہولیت کی فراہمی سمیت نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
-
ہر عقلمند کو چاہئے کہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ دنیا وہ راستہ ہے کہ جس کی انتہا آخرت ہے اور سلامتی سے منزل مقصود تک عقلمند ہی پہنچتے ہیں اسلئے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان رضائے الہی کے حصول اور تقوی کے مراتب میں بہتری کے لئے کوشاں رہے۔
-
رہنما ایم ڈبلیوایم اور وزیر زراعت کاظم میثم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے خصوصی ملاقات
حوزہ/ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کو بہتر بنانا اس لیے اہم ہے کہ اس سے عام عوام کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ خطے میں زراعت کے بے تحاشہ مواقع ہیں اور ان سے استفادہ کرکے خطے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں بصرہ کے سربراہانِ قبائل پر مشتمل وفد
حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے غاصبین اور ظالموں کو عراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدور کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت فرماتے ہوئے ان کے اس دور کو عظیم دور سےتعبیر فرمایا۔
-
تصاویر/ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
حوزہ/ کراچی میں ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد کی جناب اسداللہ بھٹو کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجربازار آمد، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی سے ملاقات، سانحہ مچھ پر اظہار افسوس، تعزیتی ریفرنس اور مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد، ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں علامہ قاضی احمد نورانی،حافظ محمدامجد،مولانا عقیل انجم،مولانا عبد الوحید،مسلم پرویز جبکہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری،میر تقی ظفر،نا صر الحسینی موجود تھے۔
-
ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات:
سانحہ مچھ کے مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی عدم گرفتاری حکومت کی نا اہلی ہے
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ملک کے مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین، کارکنان اور اپنی قوم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے علماء کا اہم کردار ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان:
علامہ مقصود علی ڈومکی کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ڈاکٹر حفیظ احمد سیال سے ملاقات
حوزہ/ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ کا باہمی تعاون شہر اور ضلع کی تعمیر اور ترقی کے لیے ضروری ہے ہم سب مل کر شہر جیکب آباد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
-
ہندوستان کے اہل علم آیۃ اللہ مصباح یزدی طاب ثراہ کا غم کبھی بھلا نہیں سکتے، مولانا شمع محمد رضوی
حوزہ/ مدرسہ حجتیہ قم میں مجتمع آموزش فقہ عالی کے معاونت فرہنگی ڈاکٹر صرفی مدظلہ العالی نے بین المللی انجمنوں کے ساتھ علامہ مصباح یزدی طاب ثراہ کے بیت الشرف پہ تسلیت کے لئے پہوچے، جہاں فقیہ انقلابی کا گھر عاشقان ولایت فقیہ کی عزداری سے ایک بار پھر عزادار بنا۔
-
عالمی عیسائی روحانی پیشوا کا دورہ عراق و امن کا پیغام، عمار حکیم
حوزہ/ سید عمار حکیم نے عراقی عیسائی پادری سے ملاقات میں ،پوپ فرانسس کے عراق کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے خطے کیلئے امن کا پیغام قرار دیا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے انچارج کی امام جمعہ نجف اشرف سے ملاقات
حوزہ / امور دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین قپانچی سے ملاقات کی۔
-
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کی علامہ افضل حیدری اور علامہ مرید نقوی سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ دعاگو ہوں آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد دونوں مسئولین پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر اور مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے مشن کو مزید ترقی کی راہو پہ گامزن کریں۔
-
پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی کی وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے صدر بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات۔
-
آئی ایس او کے وفد کی وائس چانسلر جامعہ کراچی سے ملاقات
حوزہ/ ملاقات کے دوران فیس میں اضافہ، ایڈمیشن کے مسائل اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے طلبہ و طالبات میں پائی جانے والی تشویش سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو آگاہ کیا گیا۔
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھیں گے، عراقی صدر برہم صالح
حوزہ/ برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سراج الحق صاحب سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔
-
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں جمہوریہ ہندوستان کے عراق میں سفیر
حوزہ/ دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا اور ہندوستان سے عراق آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالے پر بھی بات ہوئی جس پرمہمان سفیر نے اپنی جانب سے ہندوستانی شہریوں کی ہرممکنہ خدمت کی یقین دہانی کرائی۔
-
جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کی لبنان میں تحریک امت سے ملاقات/ تکفیری دہشت گرد امریکی اور صہیونی آلہ کار
حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ اور تحریک امت کے وفد نے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں اور معاشی محاصروں کا سہارا کیا ہے اور اس محاصرے میں ایران سب سے زیادہ امریکی جنایت کا شکار ہوا ہے۔
-
مدرسہ بعثت کے وفد کی مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم سے ملاقات
حوزہ/ مدرسہ بعثت پاکستان کے وفد نے جناب عمران حیدر کی سربراہی میں دفتر قائد قم میں مدیر دفتر جناب حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی اور کابینہ سے ایک اہم ملاقات کی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات
حوزہ/ پاکستان سےاقتصادی وصناعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہے۔
-
ملتان، چہلم امام حسین(ع) کے سلسلے میں عزاداروں کی ایس ایس پی آپریشن سے ملاقات
حوزہ/ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے شرکاء کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ لائسنس داران اور مذہبی رہنماوں کیطرف سے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
-
علامہ مختار امامی کا دورہ ملتان، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی سے ملاقات، مختلف یونٹس کا دورہ
حوزہ/ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی لپیٹ میں دیا جا رہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ہمیں شیعہ سنی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے اور ایسے شرپسند عناصر جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، اُنہیں بے نقاب کرنا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ترجمان جمیعت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سے ملاقات
حوزہ/ جمعیت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے حامی ہیں، بیت المقدس اور قبلہ اول ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے اور ہم نے ہمیشہ تحریک آزادی بیت المقدس کی حمایت کی ہے۔
-
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی لبنان میں ملاقات/اسرائیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ فلسطینی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کے مابین بیروت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مزاحمت و مقاومت کو دشمن سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قرار دے دیا ہے۔
-
جبھہ عمل اسلامی لبنان کے سینئر رہنما شیخ زہیر الجعید کی لبنان میں ایرانی ثقافتی کونسل کے مشیر سے ملاقات
حوزہ /شیخ زہیر الجعید اور عباس خامہ یار نے معاشرے کو لاحق تباہ کن افکار و خیالات سے مل کر مقابلہ کرنے کے لئے جبھہ عمل اسلامی اور ایرانی ثقافتی کونسل کے مابین باہمی تعاون پر زور دیا ہے ۔
-
اقوام متحدہ کے سفیر کی نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات
حوزہ/ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس پلیشرٹ نے حضرت آیت اللہ علی سیستانی سے ملاقات کی جس میں بہت سارے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
اسلام آباد، علامہ ناصر عباس جعفری سے شیعہ عمائدین کی ملاقات، شیعہ وحدت کونسل فعال کرنیکا اعلان
حوزہ/ اسلام آباد میں اجلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے تمام تنظیمات کو ملکر اتحاد و یکجہتی کیساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تنظیمات کیساتھ ملکر مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
-
ہندوستانی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ ہندوستانی وزیر خارجہ روس کا دورہ کرنے سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
-
ہندوستانی وزیر دفاع کا دوره ایران:
ایرانی دفاعی عہدیداروں سے ملاقات نتیجہ خیز اور کارآمد، راجناتھ سنگھ
حوزہ/ راجناتھ سنگھ: "تہران میں ایران کے وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے میری ایک بہت نتیجہ خیز اور مفید ملاقات ہوئی۔ . ہم نے افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ تعاون سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔"