علامہ جواد نقوی
-
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی 19 دسمبر کو ملک گیر ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ کا اعلان
ناجائز اسرائیل سے نفرت، مزمت و بیزاری کا اظہار کرنا سب مسلمانوں کا فریضہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ ذلیل ترین صہیونی اٹھ کر ایک اسلامی سرزمین کو دھمکا رہے ہیں۔ ایسے میں ان سے نفرت،مزمت و بیزاری کا اظہار کرنا سب مسلمانوں کے لئے لازمی ہے۔
-
پاکستانی معاشرے میں مذہبی عقیدت جنون کی حد تک پائی جاتی ہے لیکن یہ عقیدت حقیقت اور اقدار سے خالی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سب سے پہلے جاہل عرب معاشرے کو اقدار سے مزین کیا اور پھر ان تربیت یافتہ اور با اقدار لوگوں کو امت کے قالب میں ڈھالا جن کی پہچان ان کی رواداری، حسنِ اخلاق اور بھائی چارہ تھا۔
-
سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی انتہا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ: انسان نما بھیڑیوں نے ایک نہتے غیر ملکی مہمان کا بہیمانہ قتل کیا اور یہ بھیانک کھیل بنامِ مذہب کھیلا گیا۔
-
سیالکوٹ میں تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کے زیر انتظام وحدت امت از نظر علامہ اقبال کانفرنس:
آج تفرقے کی بات کرنا یا تفرقہ بازوں کی پشت پناہی کرنا امت اور اسلام سے کھلی دشمنی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی و تحریک بیداریٔ امت مصطفی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج دشمن کی ساری توجہ امت میں تفرقہ اور فساد ایجاد کرنے پر مرکوز ہے اور اس پر فتن دور میں نجات کا واحد راستہ وحدت ہے۔
-
لاہور،جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے وحدت امت میلاد ریلی:
آج مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ امت سازی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ وحدت امت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ نے کہا کہ آج مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ امت سازی ہے، مسلمانوں کیلئے فتنوں سےنکلنے کا واحد راستہ بیداری اور شعور ہے۔
-
امریکہ افغانیوں کو افغانوں کے ذریعے تسخیر کرنا چاہتا ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ شیطان ہے، اس کی تمام چالیں بھی شیطانی ہیں، امریکہ افغانستان سے خود نہیں نکلا، بلکہ صرف فوجیں نکالی ہیں۔اس نے افغانوں کے مزاج کو سمجھا ہے، اب افغانیوں کو افغانوں کے ذریعے ہی تسخیر کرے گا۔
-
آزادی کی بنیاد و بانی امام حسین (ع) کی ذات ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ آزادی ماہ محرم سے مناسبت رکھنے والا موضوع ہے اور خطباء و واعظین اس حقیقت کو بیان کریں کہ امام حسین ابو الاحرار ہیں۔ ہر آزادی کی تاریخ خواہ مشرقی ہو یا مغربی اس کا تعلق اور اس کی بنیادیں امام حسین کی روح نظر آ جائیں گی۔
-
علماء کی کاوشوں سے بہت جلد ملک پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے کہا کہ علماء کی کاوشوں سے بہت جلد پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا اور وحدت کی فضا پیدا ہوگی فرقہ وریت پھیلانے والوں کی بیخ کنی کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں اپنی صفوں سے ان عناصر کو نکال باہر کرنا ہوگا اور بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔
-
لبرل نظریات انسان کو جنگلی تہذیب میں واپس لے جانا چاہتے ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عورت حجاب سے اپنی حرمت کا تحفظ کرے، اسے حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے آپ کو نمائشی اور متاع بازار بنائے یہ حقیقت ہےکہ باوقار لباس میں جنسی غرائز کے اُبھرنے کا امکان بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔
-
شہوانی تہذیب نے لوگوں کو درندہ بنا دیا ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے کہا کہ جب دوسرے یہ کام کرتے ہیں تو آپ سنگسار کرنے کا حکم دیتے ہو مگر جب مولوی مرتکب ہوتا ہے توخاموشی کیوں؟
-
امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینیؒ کے افکار کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ بلکہ امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، امامؒ نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم سے نفرت کی ہے۔
-
اسلام و شریعت کی بنیاد عقل پر ہے مگر وہ دینداری جو فرقوں کی شکل میں ہے اس کو تربیت میں عقل دی ہی نہیں گئی، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے اندر مذہبی جذبات پٹرول پمپ کی مانند ہیں، انہیں تھوڑا سا چھیڑا جائے تو یہ آگ پکڑ لیتے ہیں۔ اسلام و شریعت کی بنیاد عقل پر ہے مگر وہ دینداری جو فرقوں کی شکل میں ہے اس کو تربیت میں عقل دی ہی نہیں گئی نہ دور دور تک کوئی شائبہ نظر نہیں آتا ہے۔ جیسا کہ بعض سکالرز دیگر مسالک کے مقابلے میں جذبات اُبھارنے میں لگے رہتے ہیں اور اسی کو مذہبی تبلیغ جانتے ہیں۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے قائم کردہ مفازۃ الحیاۃ اسپتال میں 2 جدید وینٹی لیٹرز کا افتتاح
حوزہ/ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ اسپتال جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف کو کم سے کم اخراجات میں علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ علاقہ کے غریب اور نادار افراد بھی علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
-
گلگت بلتستان میں واحد چیز جو آگ میں جلنی چاہیے وہ فرقہ واریت اور مسلمان دشمنوں کے ناپاک عزائم ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں بروز جمعہ سنی ، شیعہ اور اسماعیلی مل کر اتحادِ امت اور فلسطینی ملت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ اور امریکی و صہیونی کے ناپاک عزائم کی علامتوں کو آگ میں جلائیں۔
-
مسلمان ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا مرکز مسئلہ فلسطین ہونا چاہئے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ نے مسلم اقوام، حکام، روشن فکر دانشور، علمائے دین، جماعتوں، تنظیموں، غیور نوجوان اور دیگر طبقات سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اپنے طور پر اس ہمہ گیر تحریک میں شامل اور سرگرم ہو جائیں چونکہ صیہونی حکومت اس علاقے کیلئے ایک مہلک اضافہ اور سراپا نقصان ہے، جو بلا شبہ ختم اور نابود ہو جائے گی۔
-
تحریک قدس تحریک بیداری ہے،جب تک بیداری پیدا نہیں ہوگی، فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کا حریت کیلئے قیام نہ کرنا یہودی فکر کے باعث ہے۔ اسرائیل کے گرد حفاظتی حصار عربوں کا ہے، قدس کی تحریک کامیاب ہو جائے تو مسلمانوں کو کوئی غیر مسلم چھیڑ نہیں سکتا، یمن میں تباہی نہیں آ سکتی، افغانستان میں قتل و غارت نہیں ہو سکتی۔ آج ضرورت ہے کہ تحریک قدس کو سرحدوں سے مبرا قرار دیتے ہوئے عملی اقدام کئے جائیں۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں اتوار 4 اپریل 2021 کو جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہو گا۔
-
امام حسین (ع) کی شخصیت ہر باضمیر انسان کی رہبر، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور نے کہا کہ امام حسین (ع) ایک دور کی شخصیت نہیں، امام حسین (ع) کی زیست صرف درسی کتابوں میں ایک آدھ باب تک محدود نہیں بلکہ آپ(ع) قیامت تک آنے والے ہر باضمیر انسان کے رہبر ہیں۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان کے دینی مدارس میں ایک خوشنما اضافہ، علامہ محمد نقی حیدری
حوزہ/ پاکستان کے ممتاز عالم دین کہا کہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان کے دینی مدارس میں ایک خوشنما اضافہ ہے، جسے دیکھ کر دیگر مدارس کو بھی عروۃ الوثقیٰ کی تقلید کرنی چاہیئے۔
-
ساہیوال میں جشن ولادت امام حسین (ع) و مدرسہ شہید حسینیؒ کا افتتاح/ امام حسین پوری بشریت کے لیے راہ نجات، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ امام حسین دنیا کے تمام حریت پسندوں کے امام ہیں اور بشریت کی نجات اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ اس سرمشق حسینی کو تکرار کریں کہ جس کی مشق امام حسین علیہ السلام کربلا کی تپتی ریت پر اپنے لہو سے کر گئے ہیں۔
-
امام موسیٰ کاظم (ع) نے اپنی زندگی کا زیادہ عرصہ زندان میں گزارا لیکن باطل قوتوں کے ساتھ دین کی حرمت پر سمجھوتہ نہیں کیا، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ مذہب تشیع کا باقی رہ جانا بھی امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی زندہ کرامت ہے جس سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا، ہارون رشید نے جب اپنی خلافت خطرے میں دیکھی تو آپ کو قید کرنے کا حکم دیدیا اور بعد ازاں شہید کروا دیا۔
-
تصاویر/ لاہور حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم شہادت امام موسیٰ کاظم (ع) کی پر عزاداری کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم شہادت امام موسیٰ کاظم عیلہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک کے گوشہ و کنار سے ماتمیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی چکوال سے دستہ سقائے سکینہ،روالپنڈی سے انجمن عزاداران اسیر شام بکھر سے ماتمی سنگت علی اکبر سمیت متعدد عزدراں کی شرکت گلگت بلتستان سے بھی نوحہ خواں حضرات نے اس بزم عزا میں شرکت کیا اور نوحہ خوانی بھی کی۔