رہبر معظم کے فتاویٰ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:فدیہ ادا کرنے کا وقت
حوزہ ؍مجزی ﴿ذمہ بری ہونے کا باعث﴾ نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غیر سید کا کفارہ سید کو دینا
حوزہ؍کوئی حرج نہیں ہے، البتہ احتیاط مستحب اس کام سے اجتناب کرنا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نمازی کے لباس کا نجس ہونا
حوزہ؍اگر نماز کے بعد نجاست کا پتہ چلے تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پہلے سے لباس کے نجس ہونے کا علم تھا اور بھولے سے اس میں نماز پڑھ لی ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے والے کا بدن یا لباس پاک ہونا ضروری نہیں
حوزہ؍پہلی صورت: زخم، جراحت اور پھوڑے کا خون۔دوسری صورت: انگشت اشارہ (شہادت کی انگلی) کے ایک پور یا گرہ سے کم خون۔ تیسری صورت: چھوٹے لباس کا نجس ہونا۔ چوتھی صورت: نجس لباس پہننے پر مجبور ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:منہدم شدہ مسجد کا حکم
حوزہ؍اگر اس حصے کے پہلے والی حالت میں پلٹنے کا احتمال نہ پایا جاتا ہو تو مسجد کے شرعی احکام نہیں رکھتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:خواتین کی شرعی عذر کے وقت واجب ہونے والی نماز آیات کی قضا
حوزہ؍ وہ نماز آیات کہ جن کا کوئی معین اور محدود وقت نہیں ہوتا جیسے کہ زلزلہ کی نماز، ان میں نماز آیات کی ادا یا قضا حیض اور نفاس والی خواتین پر واجب نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سرمایے کا خمس
حوزہ؍ اشیاء کا اس قیمت کے لحاظ سے حساب لگائیں کہ جس پر خمس کی تاریخ میں انہیں نقد کیا جاسکتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اختیاری وطن
حوزہ؍آپ جب تک زندگی گزارنے کے عنوان سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوجاتے اس وقت تک نماز قصر ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:وسواسی شخص کا فریضہ
حوزہ؍آپ کی ذمہ داری شک کی پروا نہ کرنا ہے، جب تک آپ کو کسی بات کے متعلق یقین نہ ہوجائے آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ مکلف احکام شرعی میں اپنے ذوق اور سیلقے کی دخالت دینے سے پرہیز کرے اور شریعت مقدسہ کے احکامات و فرامین کا فرماں بردار اور ان پر ایمان رکھنے والا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مستقبل کے لئے خریدے گئے لباس کا خمس
حوزہ؍سوال کے مسئلے میں ان کپڑوں پر خمس دینا ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کسی کی نیابت میں نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا
حوزہ؍نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم روزے میں اگر اجیر بنا ہو تو اشکال نہیں رکھتا لیکن اگر اجارہ اور کسی معاوضے کے بغیر (مفت میں) انجام دے تو احتیاط واجب کی بنا پر روزہ صحیح نہیں ہے۔ البتہ بڑا بیٹا ہر صورت میں باپ کے روزوں کی قضا رکھ سکتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:لمبے ناخن کے ساتھ وضو اور غسل کرنا
حوزہ؍صرف ناخن کا لمبا ہونا وضو میں رکاوٹ شمار نہیں ہوتا اور اس کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے، تاہم ناخن کی اس مقدار کے نیچے کہ جو معمول کی حد سے زیادہ لمبی ہے، اگر کوئی رکاوٹ ہو تو اسے برطرف کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ناخن لگانے کی کمائی
حوزہ؍اگر مصنوعی ناخن ہٹائے جاسکتے ہوں تو انہیں لگانا اور اس کا معاوضہ لینا بذات کوئی اشکال نہیں رکھتا لیکن اگر انہیں ہٹانا (نکالنا) ممکن نہ ہو یا غیر قابل تحمل مشقت رکھتا ہو تو ناخن لگانا (کسی ناقابل اجتناب ضرورت کے بغیر) اور اس کا معاوضہ وصول کرنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غسل کے بدلے کئے جانے والے تیمم کے بعد عذر کا باقی رہنا
حوزہ؍وہ شخص کہ جس کا فریضہ تیمم کرنا ہے جب تک تیمم کا باعث بننے والا عذر (سوال کے مسئلے میں: ضرر) برطرف نہ ہوجائے اور اس سے پیشاب اور نیند وغیرہ جیسا کوئی حدث سرزد نہ ہو تو وہی تیمم کافی ہے، لیکن اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کے دوران منہ میں بچا ہوا کھانا نگلنا
حوزہ؍نماز کے دوران کھانا اور پینا نماز کو باطل کردیتا ہے، چاہے کم ہو یا زیادہ، لیکن منہ کے اطراف میں بچا ہوا کھانا وغیرہ نگلنا یا منہ میں موجود معمولی سی مٹھائی اور چینی وغیرہ کی میٹھاس کا چوسنا نماز باطل ہونے کا سبب نہیں بنتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کو باطل کرنے والے شک کی صورت میں نمازی کی ذمہ داری
حوزہ؍ احتیاط واجب کی بناپر فوراً نماز کو نہ توڑے بلکہ تھوڑا سوچے یہاں تک کہ اس کا شک قائم رہے (یعنی کسی ایک جانب یقین یا گمان حاصل نہ ہو) پھر اس کے بعد نماز کو توڑنے میں کوئی حرج نہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز اجارہ پڑھنے کی کیفیت
حوزہ؍ اگر نمازِ اجارہ کے لئے کوئی مخصوص شرط نہ رکھی گئی ہو تو اجیر (اجارے کی نماز پڑھنے والے) پر صرف اتنا لازم ہے کہ نماز کو اس کے واجبات کے ساتھ بجا لائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اولاد کے مال میں تصرف کرنا
حوزہ؍اگر باپ کا نابالغ اولاد کے مال میں تصرف کرنا اولاد کے لئے کوئی مفسدہ نہ رکھتا ہو تو اس صورت میں کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ احتیاط اس میں ہے کہ ایسا تصرف جو اس کی مصلحت میں نہ ہو، انجام نہ دے، تاہم بالغ اولاد کی رضامندی کے بغیر باپ کے لئے ان کے مال میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کی بنا پر معاملہ فسخ کرنا
حوزہ؍اس صورت میں کہ جب فروخت کنندہ مال کی حوالگی کرچکا ہو، محض قیمت کی ادائیگی میں تاخیر خیار فسخ (معاملہ ختم کرنے کا اختیار) کا سبب نہیں بنتی، لہذا اگر کسی اور بنا پر خیار فسخ نہ رکھتا ہو تو معاملہ لازم (ناقابل تنسیخ) ہے اور اسے فسخ کا حق حاصل نہیں اور خریدار کو پیسے کی قدر میں گراوٹ کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:زیادہ وصولی کی شرط پر قرض دینا
حوزہ؍اگر آپ نے قرض لینے والے کی اس پیشکش کی بنیاد پر کہ وہ اضافی رقم بھی بطور ہدیہ دے گا، قرض دیا ہو تو افراط زر کی مقدار سے زیادہ وصول کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ آپ نے یہ شرط نہ بھی رکھی ہو۔ تاہم اگر قرض لینے والا پیشگی شرط اور طے کئے بغیر اضافی رقم ادا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ یہ رقم وصول کرنا مکروہ ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کے دوران منہ میں بچا ہوا کھانا نگلنا
حوزہ؍منہ کے اطراف میں بچے ہوئے کھانے کے ذرات نگلنا یا مٹھائی یا چینی وغیرہ کے ذرات، جن کی معمولی سی مقدار منہ میں موجود ہو، کا چوسنا نماز باطل ہونے کا سبب نہیں بنتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:امام جماعت کی قرائت میں غلطی کی صورت میں ماموم کا فریضہ
حوزہ؍بعد والی نمازوں میں اس کی اقتدا کی جاسکتی ہے، البتہ اگر ماموم قرائت میں امام جماعت کی غلطی کی طرف متوجہ ہوجائے تو (چنانچہ خود اس کی نماز کے باطل ہونے کا سبب نہ بنے تو) امام جماعت کو متوجہ کرسکتا ہے تاکہ امام جماعت اپنی غلطی کی اصلاح کرلے، بصورت دیگر ضروری ہے کہ فرادیٰ کی نیت کرے اور خود قرائت کرے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غسل کے دوران حدث اصغر کا حکم
حوزہ؍غسل باطل نہیں ہوگا لیکن نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:گھریلو قرض الحسنہ فنڈ (کمیٹی یا بی سی)
حوزہ؍مذکورہ قرض الحسنہ فنڈ (کمیٹی) تشکیل دینا جائز ہے کہ جس میں کچھ لوگ ایک شخص کو اپنا وکیل بناتے ہیں تا کہ وہ اراکین سے ماہانہ ایک رقم وصول کرے اور قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ایک کو ادا کرے۔ اسی طرح کمیٹی کا منتظم جو کہ اراکین کی جانب سے کمیٹی کے امور کی انجام دہی میں وکیل ہوتا ہے، اگر شرط رکھے کہ پہلی کمیٹی اس کی ہوگی تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:گھریلو قرض الحسنہ فنڈ(کمیٹی) کے ممبران سے اضافی رقم لینا
حوزہ؍اگر اضافی رقم افراط زر کی مقدار سے زیادہ نہ ہو اور ان افراد کی جانب سے ادا کی جائے جو پہلے قرض (کمیٹی) وصول کر چکے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:جراثیم کُش الکحل کا پاک ہونا
حوزہ؍تحقیق کرنا ضروری نہیں ہے اور جب تک آپ کو علم نہ ہو کہ وہ مست کرنے والے مشروبات کی اقسام میں سے ہے، پاک شمار ہوگا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسروں کا انٹرنیٹ استعمال کرنا
حوزہ؍اگر پاسورڈ نہ لگانا اس بات کی علامت ہوکہ مالک دوسروں کے انٹرنیٹ استعمال پر راضی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، بصورت دیگر جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کمیٹی کا خمس
حوزہ؍اگر یہ رقم کمائی اور تنخواہ سے دی گئی ہو تو خمس کی تاریخ پر اس کا خمس دینا ہوگا؛ البتہ اگر رقم کسی کو بطور قرض دی ہو اور خمس کی تاریخ تک وصول نہیں ہوسکتی ہو تو اس کا خمس وصولی کے بعد دیا جاسکتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ذاتی امور کے لئے ادارے کا انٹرنیٹ استعمال کرنا
حوزہ؍ذاتی استعمال جائز نہیں ہے اور استعمال کرنے پر اس کی قیمت کا ضامن ہوگا، تاہم اگر اس ذمہ دار فرد کی اجازت سے ہو کہ جو شرعی اور قانونی طور پر ایسی اجازت دینے کا اختیار رکھتا ہو تو کوئی حرج نہیں۔