-
بشار الاسد کا عام معافی کا اعلان
حوزہ/ شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس نے جرائم کا ارتکاب کرنے اور مخالفت کرنے والوں کو معاف کردیا۔
-
امت مسلمہ حضرت علی (ع) کے طرز زندگی پر عمل کرکے ناموس رسالت کے دفاع کا بہترین حق ادا کر سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار و عمل سے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ہم اس حیدر کرار کے ماننے والے ہیں جو جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو رہے تھے تو ان کی زبان پر تھا کہ ''رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا''۔
-
سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر:
مولائے کائنات عالم بشریت کے لئے رول ماڈل، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر نے کہا کہ چودہ سو برس قبل آج ہی کے دن مسجد کوفہ میں ملعون ابن ملجم نے مولائے کائنات کو حالت نماز میں شہید کیا اور اس بدترین دہشتگردی کی بنیاد ڈالی جسے آج داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں آبیاری کررہے ہیں۔
-
کائنات کا سب سے بڑا آتنکی حملہ سن چالیس ہجری مسجد کوفہ میں، مولانا محمد زمان باقری
حوزہ/ وہ امیرالمونین (ع) جو شب ہائے تاریک میں اپنی پشت مبارک پر اناج کی بوریوں کو لاد کر غریب،مسکین،یتیم اور اسیروں میں ان کے در دولت پر پہنچاتا رہا ہو۔ وہ کس قدر بلند صفات کا مالک ہوگا۔
-
مولا علی (ع) نے بحیثیت حکمران عدل اور انصاف کی اعلی مثال قائم کی، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی سے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہمیں کرونا ایس او پی کے ساتھ عزاداری اور عبادت کرنے کا پورا حق دیا جائے۔
-
علی ابن ابی طالب (ع) کون ہیں؟
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام وہ ہستی جسے کھو کر دنیا ایک فقیہ،ایک حکیم،ایک فلسفی،ایک منطقی،ایک انشاپرداز،ایک خطیب،ایک عالم،ایک مومن،ایک مفتی،ایک قاضی،ایک عادل،ایک صف شکن،ایک زاہد،ایک عابد،ایک مجاہد،ایک انسان مجسم اور ایک انسانیت کے عدیم المثال قائد سے محروم ہوگئی۔
-
ماہ مبارک میں مولا علی (ع) کی شہادت کا سانحہ تاریخ اسلام کا المناک باب ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنی توجہ شہادت امیرالمؤمنینؑ کے اس انسانیت ساز پہلو کی طرف مبذول کریں جو مولا علیؑ نے اپنے قاتل کے ساتھ انسان ہونے کے ناطے روا رکھا۔ مولا علیؑ نے گھبراہٹ کی وجہ سے اپنے قاتل کی حالت کو دگرگوں کو دیکھ کر نہ صرف قاتل کو شربت شیرین پلانے کی تاکید کی بلکہ مسلمانوں کے ردعمل سے قاتل کو بچانے کیلئے تین روز تک مہمان نوازی بھی کی۔ یہ دراصل اسلام کے احترام انسانیت کا نمونہ عمل تھا۔
-
حضرت علی (ع) کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرکے عالم اسلام کے مسائل حل کرسکتے ہیں،مجالس و جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کی جائیں۔
-
المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم، مستحقین کی مدد کرنا ہم سب کا فرض، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیاگیا جس میں المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیا گیا۔
-
سلسلہ وار درس قرآنی؛قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل20:
اسلام کا نظام انفاق
حوزہ/ رمضان المبارک کی مناسبت سے ، حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ یعقوب بشوی کے قرآنیات پر روزانہ درس بعنوان"قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل"حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔جسے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
-
7 مئی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور قبلۂ اول کی بازیابی کے لیے آن لائن احتجاج ضرور کیا جائے، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ 7 مئی 2021 جمعۃ الوداع کو عالم یوم قدس کے موقع پر مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا دینی و ملّی فریضہ ادا کریں اور قبلۂ اول ’بیت المقدس کی بازیابی‘ فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف احتجاج کرکے استعماری طاقتوں کو یہ احساس ضرور دلائیں کہ ہم اس پرآشوب دور میں بھی ’مسئلۂ قدس ‘ سے غافل نہیں ہیں ۔
-
حضرت علی (ع) کی وصیت پر ایک نظر
حوزہ/ ضربت کے بعد حسنینؑ شریفین اور ان کے چاہنے والوں کے نام حضرت علی علیہ السلام کی وصیت۔
-
کفارہ عمدی اور غیر عمدی کے متعلق مفید معلومات
حوزہ / 60 فقراء کو کھانے دینے کے متعلق چند نکات ہیں۔ اول یہ کہ ساٹھ فقیر کو جدا جدا کھانا دیا جائے نہ یہ کہ سا ٹھ کھانوں کا سامان ایک فقیر کو دے دیا جائے البتہ چھ افراد کی دس فیملیز کو کھانا دیا جاسکتا ہے کہ اس طرح ان کی کل تعداد 60 ہو جاتی ہے۔
-
حدیث روز | امیرالمومنین (ع) کے گھر میں شب قدر کیسے گذرتی؟
حوزہ / امیرالمومنین امام علی (علیہ السلام) نے ایک روایت میں شب ہائے قدر میں حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کے اہتمام کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
رمضان المبارک کے بیسویں دن کی دعا
حوزہ/ معبود ! آج كے دن ميرے لئے جنّت كے دروازوں كو كھول دے اور جہنّم كے دروازوں كو بند كردے اور تلاوتِ قرآن كي توفيق كرامت فرما ۔
-
منظوم ترجمۂ نہج البلاغہ؛مکتوب نمبر ۳۱
قسط ششم( آخری)/امیرالمؤمنینؑ کا امام حسنؑ کے نام وصیت نامہ
حوزہ/اردو ادب کی خوش قسمتی کہیئے کہ اس وصیت نامے کے منظوم ترجمے کے لیے اور صرف اسی خط کے لیے ہی نہیں بلکہ مکمل نہج البلاغہ کے منظوم ترجمے کے لیے ادیب عصر، محقق دوراں، خطیب بے بدل، دبیر دہر، انیس عصر، فرزدق دوراں شاعر شیریں بیاں، حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سلمان عابدی زید عزہ کی ذات کو صنّاع ازل نے چن لیا ورنہ یہ شعبہ ھل من مبارز کی صدائے بازگشت کو ہی سنتا رہتا۔
-
انسان اللہ کی افضل ترین مخلوق کرونا جیسی مہلک وبا میں ایک دوسرے سے غافل، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ یہ وقت یتیموں کی پرورش کے ساتھ یتیم ہونے سے بچانے کا ہے کہیں اسپتالوں کی طرح نہ ہوجائے کہ یتیم زیادہ ہوں جائیں اور یتیم خانہ کم پڑجائیں۔ اسی طرح سے وہ افراد جو علاقوں اور آبادیوں کے حاکم اور ذمہ داران ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ جب عوام نہ ہوگی تو حکومت کس پر کریں گے لہذا ہر فرد کا وظیفہ ہے کہ ان حالات میں جس سے جو ہوسکتا ہے ایک دوسرے کی مدد کرے ولو اطباء کی ہدایات پر عمل کرکے۔
-
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے ایک بیانیہ میں کہا:
حوزہ علمیہ کے طلاب اور فضلاء عہد الہی اور لوگوں کے ساتھ اپنے وعدہ پر قائم ہیں
حوزہ / حالیہ دنوں میں ڈپلومیسی اور اس سے مربوطہ میدان میں ملت و قوم کے دفاع میں سرگرم مزاحمتی محاذ اور بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی عظیم شخصیت پر کسی بھی قسم کا سوال اٹھانا گہری تشویش کا باعث اور ناقابل قبول ہے۔ حوزہ علمیہ اس طرح کی مذموم حرکات کو انتہائی نامناسب گردانتا ہے۔
-
عزاداری ہماری عبادت ہے کوئی بھی مذہب و مسلک کسی کو اپنی عبادت پر پابندی کی اجازت نہیں دے سکتا، علامہ اقتدار نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں ماضی میں دہشت گردی کے ذریعے ہمارے جلوس و مجالس کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو شہید کرنے کے باوجود عزاداری میں کمی نہیں آئی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب:
قدس فورس مغربی ایشیا میں پسپائی پر مبنی سفارت کاری کا سلسلہ روکنے والا سب سے موثر عنصر
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کو مغربی ایشیا میں پسپائی پر مبنی سفارت کاری کا سلسلہ روکنے والا سب سے موثر عنصر قرار دیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ قدس فورس نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ کی خود مختار اور پروقار پالیسی کو وجود عطا کیا۔
-
امیرالمومنین (ع) کے بغیر خدا تک پہنچنا ممکن نہیں، مولانا علی عباس خان
حوزہ/ پرنسپل مدرسہ شہید ثالث رہ قم مقدس نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ علی علیہ السلام کی ایک ضربت عبادت ثقلین پر بھاری ہے۔" یہاں معیار ظاہری وزن نہیں بلکہ معرفت کردگار ہے جس کے سبب اس کے خاص بندے مولا علی علیہ السلام کی ایک ضربت عبادت ثقلین پر بھاری ہوئی۔
-
امیرالمومنین امام علیؑ کی سیاسی، معاشی، سماجی و تعلیمی اقدامات اور اصلاحات تمام ادوار اور تمام نظام ہائے حکومت کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سیرت و کردار کے لحاظ سے آنحضرت (ص) سے مطابقت رکھتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے آغوش رسالت میں پرورش پائی اور آنحضرت (ص) نے آپ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ علم و حلم کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جو آپ نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات میں منتقل نہ کیا ہو۔
-
ایس او پیز کی آڑ میں کراچی کے شہریوں پر ظلم و زیادتی ناقابل برداشت ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ حکومتیں تو ریلیف فراہم کرتی ہیں مگر ہمارے ملک کی حکومت کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے جو کررونا کی اس وباء میں اپنی عوام کا خیال نہیں کر رہی ہے ۔
-
جامع مسجد سکردو کا اجتماع پورے پاکستان میں ایک منفرد اجتماع
حوزہ/ سکردو میں مجالس اور جلوس عزا اور شبہای قدر میں ایس او پیز کے ساتھ اعمال بجا لائے جائنگے اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سیکوریٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان؛ فطرہ کے مستحق وہی افراد جو زکوٰة کے مستحق
حوزہ/ رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔
-
ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے شیعہ اپنے محسن اعظم کو ضرور جانیں اور پہچانیں،سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیف جائسی
حوزہ/بر صغیر میں اصول کے پہلے علمبردار، رسول خیر الانام اور اہل بیت کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے طریقہ پر ہند میں سارے عبادات و اعمال، خاص طور پر نماز جماعت و جمعہ و اعیاد کو برپا کرنے والے، روضہ خوانی اور محرم ناموں سے الگ، علمی، محقق اور مستند ذاکری کے بانی جن کا آج 242 سال گزرنے کے بعد بھی احسان شناس و تحقیق پسند علماء و مؤمنین بصد احترام نام لیتے ہیں۔ یعنی مجدد الشریعۃ محیی الملۃ آیۃ اللٰہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآب ہیں ۔