-
غدیر نعروں کا نہیں عمل کا نام ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ غدیر نعروں کا نہیں عمل کا نام ہے، غدیر ہم سے نعروں سے زیادہ عمل چاہتی ہے، اگر ہمارے نعرے اور عمل میں تضاد پیدا ہو تو پھر ہم غدیری کہلانے کے قابل نہیں....!
-
اردو زبان و ادب میں پہلی مرتبہ غدیر شناسی پر مشتمل درسنامہ"فروغ غدیر"کے نام سے شائع ہوا
حوزہ/"مولف کتاب مولانا سید شاہد جمال رضوی نے کتاب کے مقصد تالیف کے متعلق خود بیان کرتے ہوئے کہا :" فروغ غدیر کی تالیف کا مقصد و ہدف اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ ہم اس کے ذریعہ غدیر کے حقیقی مفہوم کو عام کریں اور غیروں تک غدیر کے پیغامات و معارف کو پہنچانے میں جوانوں کی مدد کریں ، چونکہ درسنامہ غدیر کی کمی شدت سے محسوس ہورہی تھی اس لئے ہم نے سب سے پہلے اسی موضوع پر کام کرنے کا ارادہ کیا ..."۔
-
انّا للہ و انّا الیہ راجعون
خبر غم؛ مولانا سید حامد علی زیدی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ مولانا حامد علی زیدی ابن حشمت علی زیدی اچانک حرکتِ قلب بند ہوجانے سے بتاریخ ۲۳؍جولائی بروز جمعہ انتقال فرما گئے۔
-
امام جمعہ غازی پور یوپی:
عید قربان سے عید غدیر تک، عشرۂ ولایت کے عنوان سے دنیا بھر میں منایا جائے، مولانا شیخ تنویر الحسن
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ تنویر الحسن امام جمعہ شہر غازی پور نے خطبۂ جمعہ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ عالیشان پیمانہ پر دنیا بھر میں عشرۂ ولایت کا انعقاد ہونا چاہیئے۔
-
بلند ہمت با کردار مبلغ و معلم؛ مولانا محمد صغیر طاب ثراہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا محمد صغیر صاحب قبلہ طاب ثراہ، ایک مخلص، علم دوست، متقی اور بلند ہمت انسان تھے، مرحوم کا ظاہر و باطن ایک تھا۔
-
قربانی اس وقت تک قبول نہیں جب تک انسان اپنا غرور اور گھمنڈ ختم نہیں کرتا، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی
حوزہ/ہر بیٹے کو اس قربانی سے سبق لینا چاہئے کہ حضرت ابراہیم(ع) نے اپنے لخت جگر بیٹے کو اپنا خواب بتایا اور بیٹے نے باپ کی آواز پر لبیک کہہ کر باپ کے حکم کی تعمیل کی اور خود بھی قربانی دینے پر راضی ہوگئے، اور اپنے اللہ کو بھی راضی کرلیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ والدین کی رضا میں بھی اللہ کی رضا پائی جاتی ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایک ادارہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مولانا رابع حسنی ندوی
حوزہ/ مولانا سید رابع حسنی ندوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'مسلم پرسنل لا بورڈ اور خاص کر بحیثیت صدر مجھ سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اترپردیش انتخابات میں کسی ایک پارٹی کی حمایت میں اپیل جاری کی جائے۔
-
عید قربان فقط عید نہیں بلکہ ایثار و قربانی کے عہد و پیمان کا دن ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قربان کا دن دنیاوی آسائشوں ،عیش و نشاط میں ڈوبے ہوئے انسانوں کو انسانی حقوق و فرائض کی جانب تاکید اور توجہ مبذول کراتا ہے۔کیونکہ جو چیز بلا زحمت و مشقت اور بغیر قربانی دیے ہوئے مفت مل جاتی ہے اس کی قدر و قیمت نہیں ہوتی اور وہ دیر پا بھی نہیں ہوتی۔ مگر جو چیز قربانی دے کے حاصل کی جاتی ہے وہ مستحکم و مستقل و مضبوط ہوتی ہے اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔
-
جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو، آغا سید حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے عید الاضحی کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو ہے نظام قدرت بھی بنیادی طور پر جذبہ قربانی سے ہی قائم و دائم ہے۔
-
مسلم بن عقیل (ع) متبرک ہستیوں کی آغوش اور صحبت کے پروردہ، حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای
حوزہ/ حضرت مسلم بن عقیل کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسلام کی کئی متبرک ہستیوں کی آغوش اور صحبت میں پرورش لیتے رہے۔
-
غم حسین علیہ السلام ہمیشہ تازہ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے بیان کیا کہ دنیا کے ہر غم کا اثر وقت گذرنے سے کم پڑ جاتا ہے، اسی طرح غم چاہے کتنا بڑا کیوں نہ ہو لیکن حادثہ کے بعد ہی غم منایا جاتا ہے لیکن غم امام حسین علیہ السلام دنیا کا وہ واحد غم ہے جو ہمیشہ تازہ رہتا ہے اور اس کی یاد جہاں واقعہ کے بعد منائی جا رہی ہے ہیں وہیں واقعہ سے پہلے بھی منائی گئی ہے۔
-
عید الاضحی سے پہلے جانوروں کی قربانی کا معاملہ ، جموں و کشمیر میں پہلے عائد ہوئی پابندی ، شدید احتجاج کے بعد انتظامیہ بیک فوٹ پر
حوزہ/ جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز عید الاضحی کے موقع پر گائے اور اونٹوں کے غیر قانونی ذبیحہ پر پابندی کے حکم کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی علاقوں میں مویشیوں کے ذبیحہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
-
نماز عید کے اجتماعات پر پابندی افسوسناک، پیروان ولایت کشمیر
حوزہ/ دینی فرائض پر روک لگانا حد درجہ تشویشناک اور مداخلت فی الدین ہے اور اس طرح کے حکمنامے آمرانہ نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
آہ ! مولانا محمد صغیر ممتاز الافاضل جلال پوری کربلائی، ایک اور علمی شمع گل ہو گئی
حوزہ/ مولانا محمد صغیر جلال پوری ممتاز الافاضل ایم،اے نہایت خوش اخلاق،ملنسار،شریف النفس انسان تھے،اچھے صفات ،اچھے کردار کے مالک تھے ۔
-
حوزہ علمیہ میں موجود طلاب کے لیے سب سے اہم ذمہ داری دین کی تبلیغ، مولانا علی عباس خان
حوزہ/ جو شخص اپنے زمانے کو پہچانتا ہو وہ کبھی مشکلات کا شکار نہیں ہوتا۔اہلبیت علیہم السلام کی سیرت ہر دور میں مشعل راہ ہے۔لہذا ہم طلاب جو حوزہ علمیہ میں موجود ہیں ہماری سب سے اہم ذمہ داری دین کی تبلیغ ہے۔
-
حضرت امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس:
جنّت البقیع کے انہدام کے خلاف عالمی احتجاج کی ضرورت، آیۃ اللہ سید حمید الحسن
حوزہ/ حضرت امام محمد باقرؑ کی جانگدازو دلسوز شہادت کے موقع پر امریکہ، یورپ، کینیڈا، اور ہندوستان کے بزرگ اور منتخب علماء کے ذریعے زوم پر آن لائن ایک عظیم الشان اور یادگار کانفرنس ہوئی۔
-
امام خامنہ ای کا 2021 کا پیغام حج:
مسلم امہ مغربی طاقتوں کی دخل اندازی اور شرانگیزی کی مزاحمت کرے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اس سال پیغام حج میں زور دیکر فرمایا: مسلم اقوام حالیہ ڈیڑھ سو سال میں عموما جارح مغربی طاقتوں کی طمع، دخل اندازی اور شرانگیزی کی زد پر رہی ہیں، مسلم امہ کو چاہئے کہ ماضی کی بھرپائی کرے اور اس زور زبردستی کا مقابلہ کرے۔
-
امام محمد باقر (ع) کی شہادت پر حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور،بہار کی جانب سے شام غربت
حوزہ/ بھیک پور بہار میں آج امام باقر علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے سے ایک شام غربت نامی پروگرام رکھاگیا۔اس دور حاضر حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،بہارنے دعا،نیاش اور امام سے توسل کا راستہ ایک جدید طریقے پر قایم رکھا یعنی ہر امام کی شہادت کے سلسلے سے اس عظیم پروگرام کو شام غربت عنوان سے ترتیب دیکر امام معصومین سے دعا لینے کی کوشش کی۔
-
شریعت کے معاملہ میں حکومت کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں، آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی
حوزہ/ آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے جانوروں کی قربانی پر پابندی کے حکم نامے کو دینی معاملات میں مداخلت کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں اس طرح کے شریعت مخالف حکم ناموں کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت:
کربلا شیعوں کے لئے جنت ہے، مولانا سید تہذیب الحسن
حوزہ/ مولانا سید تہذیب الحسن استاد جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ تھے، آپ نے اس پر آشوب زمانے میں زیارت امام حسین علیہ السلام کو فروغ دیا، لوگوں کو حکم دیتے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا جائیں۔
-
غدیر پینٹنگ مقابلہ
حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد نے پیغام ولایت کو بچوں تک پہنچانے کے لئے غدیر سے متعلق پینٹنگ مقابلہ رکھا ہے۔ جسمیں منتخب پینٹنگ کرنے والے بچوں کو ایک ہزار روپئے نقد انعام پیش کیا جائے گا۔
-
"اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین (ع) کی عزاداری" علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ذریعہ " اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد ہوا۔
-
ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد
حوزہ/ماہ ذی الحجہ اور ایام حج کے موقع پر ممبئی ہندوستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے "حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد ہوا۔
-
قربانی کا جانور خرید نے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟
حوزہ/ ماہرین کے مطابق، جانور کی آنکھیں اور ناک چیک کریں اگر ان سے پانی یا رطوبت بہہ رہی تو ایسا جانور بیمار ہوتا ہے بعض اوقات جانوروں کو موسمی بخار اور نزلہ زکام بھی ہوتا ہے جس کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
-
کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی آر ایس ایس کی اسلام دشمن سازشوں کی ایک اور ثبوت، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ جموں کشمیر میں قربانی پر پابندی عائد کرنا قرآنی تعلیمات کے خلاف ہے اور راشٹریہ سیومسیوک سنگھ کی اسلام دشمن سازشوں کا ایک واضح ثبوت ہے۔
-
دانش صدیقی کی موت صحافت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بڑا نقصان
حوزہ/جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قندھار کے اسپن بولدک ضلع میں ہونے والے تشدد میں ہلاک رائٹرز جرنلسٹ دانش صدیقی کے افسوسناک اور اچانک ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر سے اے جے کے ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر (ایم سی آر سی) میں غم کا ماحول ہے- جہاں دانش نے 2005 -2007 سے تعلیم حاصل کی تھی اور ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا تھا۔
-
حج سبسڈی کے خاتمے کے باوجود عازمین پر اقتصادی بوجھ نہیں پڑا، نقوی
حوزہ/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ' ڈیجیٹل، آن لائن سسٹم کی وجہ سے حج کا پورا عمل شفاف اور آسان ہوا ہے۔ اس کے ذریعہ بھارتی عازمین حج کو بہتر سہولیات ملیں ہیں۔
-
ہندوستان؛بھوپال:
مسلم دورِ اقتدار کے آثار اپنی بدحالی پر شکوہ کناں
حوزہ/مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بیگموں کے دورِ حکومت میں باؤڑیاں بنائی گئیں۔ ان میں سے کچھ باؤڑیاں تو پورے شہر کی پیاس بجھاتی تھیں، تو کچھ باؤڑیاں کچھ سال پہلے تک آدھے بھوپال کی پیاس بجھاتی تھیں۔ تاہم اب حکومت کی عدم توجہی کے چلتے یہ باؤڑیاں برباد ہوتی جارہی ہیں-
-
متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ کی اہم پٹیشن پر حتمی بحث جلد
حوزہ/ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مرکز نظام الدین سے جوڑکر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیا کے خلاف مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر گزشتہ کئی ماہ سے سماعت نہیں ہورہی تھی۔
-
حضرت امام محمد باقرؑ کی ذات قدسیہ علم و حکمت کا بحر بیکران، آغا سید مجتبیٰ
حوزہ/ حجۃ اسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نےخطبہ جمعہ کے دوران امام محمد باقر ؑکے یوم شہادت کی مناسبت سے کہا کہ امام عالی مقام ؑ کی ذات قدسیہ علوم دین کا بحر بیکران ہےامام محمد باقر ؑ کے فضائل اور مقام و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے۔