-
قسط پنجم:
کتاب "تاریخ مدرسہ سلطان المدارس " کا مختصر تعارف
حوزہ/ امجد علی شاہ اودھ نے ۱۸۴۷ء سے پہلے پرانے مدرسے کو نئے انداز میں قائم کیا ۔ نواب جنت آرام گاہ سعادت علی خان کے شاندار مقبر ہ کی وسیع عمارت میں مو لانا میر احمد علی ، مفتی محمد عباس، مولانا حامد حسین ، مولانا شیخ علی اظہر اور مولانا مرزا محمد علی جیسے علماء و مدرسین؛ اساتذہ کے عنوان سے مقرر کئے گئے ۔
-
انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ:
آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا رئیس جمہور منتخب ہونا،انقلاب اسلامی کو مزید مستحکم کرے گا
حوزہ/ نو منتخب صدر محترم سید ابراھیم رئیسی کی خدمت میں باالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ یہ صدارتی دور ملت ایران کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کو مزید استحکام بخشنے والا دور ثابت ہوگا۔
-
ایرانی رائے دہندگان لائق مبارکباد، مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی
حوزہ/ جنرل سیکرٹیری واعظین و مفکرین بورڈ۔نئی دہلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا: ہمیں امید ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورِ صدارت میں ایران و ہندوستان کے تعلقات ہر محاز پر مزید مضبوط و مستحکم ہونگے، اور جمہوریت و عدم تشدد پر مکمل یقین رکھنے والے یہ دونوں ملک ( ایران و ہندوستان) ظلم اور دہشتگردی کےخلاف لڑتے رہے گے ۔
-
علمائے مبارکپور کا تہنیتی پیغام؛
ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار فتح پر رہبر معظم،ملّت ایران اور امّت مسلمہ کو مبارکباد
حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کی زیر قیادت ۱۹۷۹ء میں سر زمین ایران پر جب انقلابِ اسلامی کا سورج طلوع ہوا تو لوگوں نے شکر کے سجدے کئے۔اس دن سے اس انقلاب نے پوری دنیا کو اپنے نور سے روشن و منور کرنا شروع کیا۔اور آج دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہو جو اس انقلاب اسلامی نظام کی کرنوں سے محروم ہو۔
-
ملت ایران اور حق پسند افراد کی خدمت میں آیت اللہ رئیسی کے رئیس جمہور منتخب ہونے پر تبریک و تہنیت، مولانا سید مناظر حسین نقوی
جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد المقدس نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کے رئیس جمہور منتخب ہونے پر ہندوستان کے مسلمانون میں بھی کافی خوشی کا ماحول ہے ہم سب امید کرتے ہیں آپ ایران اور مسلمانان جہان کے لئے کافی مفید ثابت ہونگے اور رہبر انقلاب اسلامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمات کو انجام دینگے۔
-
شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے ایرانی نو منتخب صدر کو مبارکباد
حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید محمد اسلم رضوی نے کہا کہ جہاں پر اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کی طرف سے اس انتخابات کو متأثر کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کی جارہی تھیں ایسے میں جناب عالی کا شائستہ انتخاب، دشمنوں اور ہرزہ سرائی کرنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ اور استکبار جہاں سمیت صہیونیت اور جمہوریت کے الف ب سے بے خبر قبائلی طرز کی حکومتوں کے لئے غم اور تشویش کا باعث بنا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر امام خمینیؒ کے تعلیم کردہ خطوط پر گامزن رہ کر ملک وملت کے مسائل کو سنجیدگی سے آگے بڑھائیں گے
حوزہ/ ایران کی غیور و باشعور ملت کو رہ رہ کر سلام کہ انہوں نے رہبر معظم اور دیگر مراجع تقلید کی اپیل پر خالصانہ عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریت کو پائیدار و باوقار بنائے رکھنے کی نیت سے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور اس طرح عالمی استکبار کے منافقت کدوں میں پناہ گزیں دشمنوں کی ناپاک اور ملک دشمن سازشوں کو ناکام بناکر اپنی دینی سیاسی بصیرت کا لازوال ثبوت پیش کیا۔
-
نومنتخب صدر ایران کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اورعالمی طاقتوں سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوں گے، علی عباس وفا
حوزہ/ مہاراشٹرا شیعہ اثنا عشری مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فورا بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لئے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔
-
نو منتخب ایرانی صدر کو اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کی مبارکباد؛
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تاریخی جیت عالمی استکبار کے لئے دندان شکن جواب: مولانا عباس انصاری
حوزہ/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے ایران کے نومنتخب صدر حجتہ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت خطے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور مسلمانان عالم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو مبارکباد و کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے درد مندانہ کردار ادا کرنے کی امید
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے منصب کا استعمال کرکے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے درد مندانہ کردار ادا کر کے کشمیری عوام کو مشکور و ممنون فرمائیں گے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان:
ملّتِ ایران اور امّتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے ھدیۂ تبریک و تہنیت
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی مدظلہ العالی کی شاندار فتح پر ہم جملہ اراکین ِ مجمع علماء و خطباء حیدرآبا ددکن (تلنگانہ)ہندوستان کی جانب سے آقائی رئیسی مدظلہ العالی کو صمیم ِقلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز رھبرِ معظم دامت برکاتہ،ملّت ِ ایران،امّتِ مسلمہ بالخصوص حضرتِ ولی عصر بقیۃ اللہ الاعظم امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمات میں ھدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
یتیمی کو اچیومنٹ سمجھنا چاہئے کمزوری نہیں، مولانا صفدر زیدی
حوزہ/ ہم ایرانی قیادت اور عوام کو اور خود آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے ملک کے دیرینہ باہمی ارتباط کے اور زیادہ بہتر کرنے کے لئے درخواست گزار ہیں ساتھ ہی امت مسلمہ سے خصوصی گزارش ھے کہ یتیم کے لئے یتیم خانہ نہ بنا کر انہیں اپنی پدرانہ آغوش محبت میں اس طرح پروان چڑھائیں کہ احساس یتیمی کا پردہ اسکے فکر خیال سے ہٹ جائے اور وہ آزاد انہ ماحول میں عام بچوں کی طرح ترقی کرے۔
-
مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی کی طبعیت پہلے سے بہتر مزید دعا کی اپیل
حوزہ/ مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی مقیم دہلی نے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی کی طبعیت کو پہلے سے بہتر بتاتے ہوہے مزید دعاکی اپیل ہے
-
قسط چہارم:
کتاب "تاریخ مدرسہ سلطان المدارس " کا مختصر تعارف
حوزہ/ حضرت ثریا جاہ امجد علی شاہ کی ولادت اوائل ماہ مبارک۱۲۱۵ھ میں حضرت محمد علی شاہ کی خاص محل جہاں آرابیگم عرف کھیتو بیگم مخاطب بہ نواب ملکہ بنت نواب امام الدین خاں نبیرہ وزیر الممالک نواب اعتماد الدولہ قمر الدین خاں وزیر حضرت محمد شاہ شہنشاہ دہلی کے بطن سے نواب سعادت علی خاں کے عہد فرما ں روائی میں ہوئی ملکہ آفاق کی پھوپھی شمس النساء بیگم نواب آصف الدولہ بہادر مرحوم سے منسوب تھیں ۔
-
آیت اللہ رئیسی کا رئیس جمہور بننے پر مستضعفین عالم کو مبارک، امام جمعہ حسن آباد سرینگر
حوزہ/ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں منتخب صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی بھی یہی امید ہے کہ نو منتخبہ صدر مسألہ کشمیر کے پر امن حل میں بھر پور کوشش کریں گے اور بین الاقوامی عدالتوں میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر ہوئے ظلم و جور کی ترجمانی کرکے ضایع شدہ حق کا انصاف دلوائیں گے۔
-
حاج علی محمد میر ماگامی کشمیری؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی 13ویں صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت نے باطل پرست قوتوں کو کراری شکست دی
حوزہ/ جموں و کشمیر تنظیم المکاتب کے سنیئر و بزرگ رہنماء الحاج علی محمد میر ماگامی نے کہا کہ ایرانی غیور عوام کی الیکشن میں شمولیت کرکے دنیا پیغام دیا ہےکہ ایران اسلامی انقلاب کا وہ تناور دار درخت ھے جس کی شاخیں مظلوم اقوام کا سایہ بن کر رہاہے۔
-
صدارتی انتخاب میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت چشم کشا، مولانا عباس انصاری
حوزہ/ ایرانی عوام نے رہبر عزیز آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے دشمنان انقلاب کی تمام گھناؤنی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔
-
قسط سوّم:
کتاب " تاریخ مدرسہ سلطان المدارس " کا مختصر تعارف
حوزہ/ مدرسہ سلطان المدارس ہی شاہان اودھ کا وہ زریں عمل ہے جس نے علم کے دریا تمام ہندوستان کے ہر گوشے میں بہا دئیے تمام آثار اس خاندان اجتہاد کے علما ء کی زبردست روحانیت کا نتیجہ ہیں۔
-
ایران صدارتی انتخابات؛ ہندوستان کے مختلف شہروں میں پولنگ کا انتظام
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات آج جمع صبح 18جون سے منعقد ہوں گے، ملک ہندوستان میں بھی ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے، جنہیں حق رائے دہی کی سہولت دی گئی ہے۔
-
مولانا سید محمد مہدی زیدی کی قیادت میں نجف اشرف سے کربلا ے معلی کا روحانی سفر
حوزہ/ مولانا سید محمد مہدی زیدی کی یہ تحریک حرم امام علی علیہ السلام نجف اشرف سے کربلا تک جاری و ساری ہے جس میں امام مظلوم کے حرم میں پوری دنیا کے تمام مومنین و مومنات کے لیے صحت و سلامتی کی دعا کی جاتی ہے۔
-
قسط دوّم:
کتاب "تاریخ مدرسہ سلطان المدارس " کا مختصر تعارف
حوزہ/ انڑ نیشنل نور مائکروفلم سینٹر دہلی :اس سینٹر کے اہم کاموں میں سے ایک کام کتاب"تاریخ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ" کی اشاعت ہے جو تین جلدوں پر مشتمل ہے اور یہ کتاب بہترین سر ورق کے ساتھ مذکورہ مرکز میں زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہے؛ اس کتاب میں بالتفصیل مدرسہ سلطان المدارس کی تاریخ کو تحریر کیا گیا ہے اور حق یہ ہے کہ اس کتاب کے مصنف الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی کربلائی صاحب قبلہ نے اس کام میں رات دن زحمت کرکے مدرسہ کی بابت اپنے انتہائی خلوص کا ثبوت دیا ہے۔
-
ہندوستان میں مسلمان بزرگ کی زبردستی داڑھی کاٹ کر جئے شری رام کے نعرہ لگوائے
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک معمر مسلمان شخص کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے ان کی داڑھی کاٹی اور ان سے زبردستی 'جے شری رام' کے نعرے لگوائے گئے۔
-
قسط اوّل:
کتاب "تاریخ مدرسہ سلطان المدارس " کا مختصر تعارف
حوزہ/ مدرسہ سلطانیہ کا آغاز، نواب سعادت علی خاں کے مقبرہ سے ہوا، اس ضمن میں عزیز ؔمرحوم فرماتے ہیں: نواب سعادت علی خاں کے مقبرہ میں اس مدرسہ کاآغاز ہوا اور سید العلماء کی تجویز سے مدرسین کا انتخاب ہوا۔
-
مولانا سید ذیشان حیدر نقوی امروہوی کے لئے دعائے صحت کی اپیل
حوزہ/ مولانا اس وقت مرادآباد ہوسپیٹل میں آئی سی او میں ہیں لہذا مومنین سے موصوف کے مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی گذارش کی گئی ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کی پر زور مذمت
حوزہ/ ہم اراکین ِمجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سے تمام مسلم بڑے بڑے مذہبی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مرتد ملعون کے خلاف متحد ہو کر قانونی کارروائی کریں تاکہ یہ جلد سے جلد جیل کی سلاخوں میں قید ہو جائے اور مسلمانوں کو اس کے پیدا کردہ فتنہ و فساد سے نجات مل سکے۔
-
کتاب "تاریخ مدرسہ سلطان المدارس" پر سرسری نظر
حوزہ/ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ بھی انہی مستحکم قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے جو اودھ کا سب سے پہلا شیعہ مدرسہ ہے۔ہندوستان میں اپنی شان کے اعتبار سے واحد دینی درسگاہ ہےجو اودھ کے زمانۂ شاہی میں ’’مدرسۂ شاہی ‘‘ او ر ’’مدرسۂ سلطانی ‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا تھا اوراِس وقت یہ مدرسہ، مدرسہ سلطانیہ اور جامعہ سلطانیہ کے نام سے مشہور و معروف ہے۔
-
عطیۂ خون جذبہ انسانیت اور ایثار و ہمدردی کا شاندار مظاہرہ، آغا سید حسن موسوی الصفوی
حوزہ/ احادیث نبویؐ میں جہاں ایک انسان قتل کو پوری انسانیت کاقتل قرار دیا گیا ہے وہیں ایک انسان کی زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ نئی زندگی کی نوید ہوتی ہے۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی سے معاون آموزش جامعہ المصطفی دہلی کی خصوصی گفتگو؛
بین الاقوامی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اس کے اثرات نیز حالیہ صدارتی انتخابات، مولانا منظور عالم جعفری
حوزہ/ عالمی سامراجیت ایران پر حملہ کرنے کیلئے چھوٹے سے چھوٹے بہانے کی تلاش میں ہے لیکن اگر کوئی قوم دفاعی جذبے اور جذبہ شہادت سے سرشار ہو تو نہایت کم اسلحے کے ساتھ بھی بڑی سے بڑی طاقتوں کا بلا خوف و خطرمقابلہ کرسکتی ہے۔ جیسے کہ انقلاب اسلامی کے ابتدائی سالوں میں ایرانی قوم ، اور اسی طرح حزب اللہ لبنان، فلسطین کی مقاومتی جماعتوں اور یمن کے مظلوم حوثیوں نے کر دکھایا ۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں:
مدرسۂ سلطانیہ لکھنؤ سے متعلق مدیر موسسۂ نور ہدایت فاؤنڈیشن اور ماہنامہ شعاع عمل کے اہم انکشافات
حوزہ/ماضی میں سلطانیہ کی زمین حکومت کو دے کر چند لوگوں نے حکومتی فائدے اٹھائے پھر ای- ڈی - ایم کو مدرسہ کا مینیجر بناکر پرنسپل کا منصب حاصل کیاگیا اور اب ایک گھر کے پرنسپل اور چند ٹیچر بنانے کے لئے دوسری بار مدرسہ کی منتقلی کی اندر اندر سازشیں کی جارہی ہیں۔
-
شہزادی معصومہ قم حضرت زینب الکبریٰ کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ حضرت معصومہ ؑ قم نے اپنے برادر نام دار حضرت امام علی رضا ؑ کی شہادت کے بعد سر زمین ایران میں فکر اہلبیت ؑ کی تشہیر و ترویج میں ایک نمایا کردار ادا کیا اور حضرت زینب الکبریٰ ؑ کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی۔