-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۵؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۴؍اگست ۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:منگل:۱۵؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۴؍اگست ۲۰۲۱
-
حدیث روز | کریم اور پست شخص کی حکومت میں فرق
حوزہ / حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے ایک روایت میں کریم اور پست شخص کی حکومت کی خصوصیات کو بیان کیا ہے۔
-
آیت اللہ علی دوست:
ہمارے معاشرے میں امر بالمعروف کیوں کم ہو گیا ہے؟
حوزہ/ آیت اللہ ابوالقاسم علی دوست نے کہا: موجودہ معاشرے میں امر بالمعروف و نهی از منکر کو کم کرنے کے تین عمومی عوامل شمار کئے جا سکتے ہیں۔
-
تکفیری و ناصبی دہشت گرد عزاداری پر حملے کررہے ہیں اور پنجاب کی پولیس مرد و خواتین عزاداروں پر مقدمہ بنا رہی ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ امام حسین علیہ سلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کی نجات کا ذریعہ ہیں اور تمام شیعہ سنی طبقات ان کی یاد عقیدت و احترام سے مناتے ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے۔
-
شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین کی یاد میں 91قبائلی مواکب نے کربلا میں جلوس عزاء میں شرکت کی
حوزہ/ کربلا میں یکم محرم سے شروع ہونے والے مراسم عزاء کا اختتام شہداء کربلا کی تدفین کے دن تیرہ محرم کو مواکب قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس عزاء پر ہوتا ہے یہ وہی قبیلہ ہے جس کے آباء واجداد نے 13محرم 61ہجری میں امام سجاد(ع) کی شہداء کربلا کی تدفین میں مدد کی تھی۔ اس جلوس میں عراق کے دوسرے قبائل کے مواکب بھی شریک ہوتے ہیں۔
-
روضہ امام رضا (ع) میں امام حسین (ع) کی عزاداری
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں عاشور کے دن حالانکہ اس سال زائروں کے بغیر امام حسین کی عزاداری کی گئی تاہم دسیوں لاکھ لوگوں نے ، لائیو ٹیلی کاسٹ کی وجہ سے عزاداری میں شرکت کی ۔
-
نفرت نہیں، دوستی چاہئے!
حوزہ/حالیہ غواڑی واقعے میں ایک بار پھر سر زمین امن بلتستان کے علماء نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو مرکز میں باہمی صلح وصفائی کا اعلان کرکے انتہائی عاقلانہ اور مدبرانہ اقدام کیا ہے،جوکہ لائق تحسین اور حالات کے مطابق بروقت اور موزوں فیصلہ ہے۔
-
تربتِ امام حسین (ع) کی برکتیں، آیۃ اللہ العظمی مظاہری کے نظر سے
حوزہ/آیۃ اللہ مظاہری نے بیان کیا کہ سید الشہداء (ع) کی اہم خصوصیات میں سے ایک آپ علیہ السلام کی تربت ہے۔
-
شیعہ و سنی مسلمان بھائیوں میں آپسی اتحاد و بھائی چارہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ سوشل میڈیا پر جواب الجواب ہونے والے اختلافی مسلکی بحث و مباحثہ سے آج تک کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے سوائے نقصان کے۔نہ کوئی شیعہ سنی ہوا یا کوئی سنی شیعہ ہوا۔یا کوئی ہندو مسلمان ہوا یا کوئی مسلمان ہندو ہوا وغیرہ وغیرہ؟البتہ کشیدگی اور بد امنی ضرور پیدا ہوئی ہے۔ماحول ضرور خراب ہوا ہے۔لہذا تمام نو جوانوں سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہرگز نہ کریں۔ آپ کا ایک غیر ضروری یا غلط کمنٹ بہت بڑی مصیبت کھڑا کر سکتا ہے۔
-
سانحہ بہاولنگر انتہائی افسوسناک، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ بانی شریعت ہیں ان سے محبت ہر قوم میں پائی جاتی ہے لیکن افسوس وہابیت کا مکروہ چہرہ آج بھی اسلام دشمنی کے منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
ممتاز عالم دین اور مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:
جامع الجہات دانشور، ماہر ادیب، جدت پسند مفکر اور انصاف پسند ماہر اسلامیات
حوزہ/ میں اپنے دیرینہ دوست کے انتقال پرملال پر عزیز حکیمی خاندان اور پسماندگان بالخصوص ان کے بھائي اور مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے خداوند عالم کی رحمت اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
-
حضرت زینب (س) اور قرآن کریم
حوزہ/ قرآن کریم کا حضرت زینب کی زبان پر جاری ہونا اور اس سے استدلال کرنا یہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ قرآن سے کبھی دور نہیں ہوئی اور قرآن کو ہمیشہ مشعل راہ بنایا جب کہ مصیبت کے عالم میں انسان سب کچھ بھول جاتا ہے لیکن انھوں نے ہم کو سبق دیا کہ کسی بھی حالت میں قرآن کے دامن کو نہیں چھوڑنا اور جہاں تک ہوسکے اس پر عمل پیرا ہوا جائے کربلا والوں کا آخری پیغام قرآن پر عمل ہے ۔
-
کشمیر میں محرم کے پر امن جلوس پر انجمن شرعی شیعیان کا متعلقین سے اظہار تشکر و میر واعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی اور مولوی منظور احمد ملک کی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل
حوزہ/ علمائے دین کو حراساں کرکے انہیں اپنی منصبی ذمہ داریوں سے روکنے سے نہ ہی کشمیر کے زمینی حقائق اور صورتحال کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نہ عوام کے اضطرابی کیفیت کا رخ موڑا جا سکتا ہے۔
-
افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات امریکہ کی ذلت و خواری کی علامت، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات،امریکہ کی شکست اور ذلت و خواری ہے اور یہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
-
عصر عاشورا کے بعدحضرت زینب کبری (س) کا کردار
حوزہ/ اگر زینب بنت علی سلام اللہ علیہا نہ ہوتیں توکربلا،کربلا کے ریگستان میں ہی دفن ہو جاتی،یہ زینب بنت علی سلام اللہ علیہا کا کردار تھا کہ کربلا کو رہتی دنیا تک زندہ کر دیا اور ظلم اور ظالم کومختصر عرصے میں ہی شکست دی اور دنیا کو ان فاسق و فاجر افراد کا اصلی چہرہ دکھا دیا ۔
-
ہم نے اپنے دشمنوں کو پہچان لیا، دشمنوں نے ابھی ہمیں نہیں پہچانا، یہی ہماری کامیابی کا راز ہے، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان میں امریکی سفارت خانہ لبنان میں بحران کا گڑھ ہے اور وہ اسلامی مزاحمت کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
-
حدیث روز | امیرالمومنین (ع) کی اطباء کو نصیحت
حوزہ / حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے ایک روایت میں اطباء (ڈاکٹرز) کو خداترسی اور لوگوں کی خیرخواہی کی نصیحت کی ہے۔
-
کرگل میں جلوس ابوالفضل العباس (ع) و روز عاشورا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ لداخ کے کرگل ضلع میں یوم تاسوی اور عاشورا حسینی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،کرگل ضلع صدر مقام پر نویں اور دسویں محرم کو عاشورا کی سب سے بڑا جلوس انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام برآمد ہوا۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۴؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۳؍اگست ۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:پیر:۱۴؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۳؍اگست ۲۰۲۱
-
لکھنؤ کا روضہ کاظمین گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال
حوزہ/ لکھنؤ کے محلہ منصور نگر میں واقع روضہ کاظمین 1847 سے 1853 کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ یہ وہ یادگار عمارت ہے جو اج بھی گنگا جمنی تہذیب کے طور پر جانی جاتی ہے۔
-
کراچی؛عاشور کے روز بہترین انتظامات پر انتظامیہ،پولیس،رینجرز اور متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ اسکاٶٹس تنظیموں اور عزادروں نے زبرست نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا بہترین انتظامات کرنے پر تمام ذمہ داروں کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کو اس جانب متوجہ کرتے ہیں کہ اندرون سندھ بعض جگہ شرپسندوں نے فتنہ و فساد کی جو کوششیں کی ہیں انھیں سنجیدگی سے لیا جاٸے اور شر پسندوں کو لگام دی جاٸے۔
-
امام حسین (ع) کی قربانی نہ ہوتی تو آج مساجد میں نماز و آذان نہ ہوتی، حجت الاسلام شیخ قاسم حیدری
حوزہ/ بلتستان غواڑی میں آج مسجد کے سامنے سے عزاداروں پر پتھراؤ کرنے والے ذرا غور کریں؛ اگر حسین علیہ السلام کی قربانی نہ ہوتی تو آج یہ مسجد میں نہ نمازیں ہوتی اور نہ آذان دی جاتی۔
-
کربلائے معلی میں 12واں انٹرنیشنل عشرہ محرم حرم مطہر حضرت امام حسین (ع) میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
حوزہ/ 12واں انٹرنیشنل عشرہ محرم الحرام 1443 زیر انتظام دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف و شعبہ امور زائرین کربلائے معلی و ایران عراق و شام کے زیر انتظام عظیم الشان عشرہ مجالس کا انعقاد کیاگیا۔
-
دنیا میں امام وقت کی پیروی سے روگردانی کرنے والا دل کی آنکھ سے اندھا ہے، حجت الاسلام سید سجاد موسوی
حوزہ/ دنیا میں اپنے زمانے کے امام کی پیروی سے روگردانی کرنے والا دل کی آنکھ سے اندھا ہے، اور قرآن کریم نے اس شخص کو روز قیامت کا بھی اندھا کہا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم المقدسہ میں عاشورا کی مناسبت سے ۸ روزہ مجالس حسینی کا انعقاد
حوزہ/ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم المقدسہ میں عاشورا کی مناسبت سے ۵ محرم الحرام سے ١٢ محرم الحرام تک ٨ روزہ مجالس عزاء و ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ جسے عالیجناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے "زیارت عاشورا "کے عنوان سے خطاب کیا۔
-
امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سے مسالمہ کا اہتمام
حوزہ/ گیارہ محرم کو امروہا کےمحلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانے میں ایک مسالمہ کا اہتمام کیا گیا۔
-
بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ حکمرانوں کی ناکامی اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے؟، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ یہ سانحہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کرایا گیا تاکہ خوف ہراس پھیلا کر مجالس اور عزاداری کو محدود کیا جائے۔تمام مومنین عزادار ماتمی جلوسوں ہائے عزاء کو احتجاج میں بدل دیں۔
-
مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا مکتب تشیع کی راہ میں رکاوٹ کرنے کے مانند ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور محدود کرنا مکتب تشیع کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مانند ہے۔ جو کسی طرح سے بھی قابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے۔