-
کربلا میں امام حسین (ع) نے کثرت کو معیار نہیں بنایا بلکہ حق کو معیار بنایا، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ جہاں جہاں محروم اور مظلوموں کی تحریک چل رہی ہے ان تمام محروموں اور مظلوموں کا پیشوا حسین ابن علی کی ذات ہے۔
-
بے پردگی عقل کی ضد ہے، آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی
حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: سورہ ملک کی آیت نمبر 10 «وَقَالُوا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِی أَصْحَابِ السَّعِیرِ» اس مطلب کو بیان کر رہی ہے کہ دوزخی کہیں گے کہ اے کاش ہم نے عقل سے کام لیا ہوتا۔ انہوں نے کہا: ہمارا دین عقل و خِرد کا دین ہے اور حجاب کی رعایت نہ کرنے والے درحقیقت اپنی عقل کی مخالفت کرتے ہیں۔
-
کربلا مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہےحسین سب کا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں اگر مسلمان سمجھ لیں تو کربلا سارے مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے فرزند رسول سب کے لٸے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لٸے ہے۔
-
معرکہ کربلا ناگہانی حادثہ نہیں
حوزہ/ آج استکباری نظام کو اگر کوئی چیز گرا سکتی ہے تو وہ یہی مکتب کربلا ہے، جو قیامت تک ہرا بھرا رہے گا۔
-
کشمیر؛ ایک بے باک عالم دین کی بلاجواز گرفتاری
حوزہ/ کشمیر کے ایک نامور انقلابی فکر رکھنے والے بے باک عالم دین حجۃ السلام شیخ منظور حسین ملک کو شب عاشورہ انتظامیہ نے بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔
-
روز عاشورہ اور حفظ انسانیت، مولانا رضی حیدر پھندیڑوی دہلی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام آزادی، سچ، حق، انصاف اور انسانیت کے لیڈر ہیں تب ہی تو واقعہ کربلا کے بعد سے آج تک ہر ملک،شہر اور ہرقوم و قبیلہ میں ان کا غم اور ذکر پایا جاتا ہے اور تا قیامت پایا جاتا رہے گا۔
-
کربلا کو کیوں یاد کریں؟
حوزہ/واقعۂ کربلا میں جہاں ایک طرف ظلم و ستم اور تاریک پہلو ہے جسے دیکھ کر انسانیت شرماجاتی ہے اور شاید اسی لئے جب خدا نے آدم کو زمین پر خلیفہ بنانا چاہا تو فرشتوں نے کہا تھا کہ ایک ایسے موجود کو جو مفسد اور قتل و غارتگری کرنے والا ہے، خلیفہ بنا رہے ہو؟ کیونکہ فرشتے تصویر کا صرف ایک رخ دیکھ رہے تھے جہاں انہیں صرف شیطان ، فرعون، نمرود، دقیانوس، شمر و یزید اور صدام وغیرہ نظر آرہے تھے جنہوں نے تاریخ کے اوراق کو اپنے ظلم وستم ، فسق و فجور، لہو لعب اور قتل و غارتگری سے سیاہ کردیا تھا۔
-
نویں محرم کو کربلا کا منظر، پورے شہر میں غم کے بادل
حوزہ/ یہ نویں محرم ہے اور کربلا میں چاروں طرف غم کا ماحول ہے۔۔۔ ماتمی انجمنیں بدھ کی صبح سے مسلسل بین الحرمین میدان میں پہنچ رہی ہے۔
-
ہر دور میں یزیدیت سے نفرت کا اظہار اسوہ شبیری ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ کربلا کے میدان میں حسین ابن علی جیتے اور یزید ہارا اور یہ صرف یزید نہیں ہارا ہے یزیدیت ہاری ہے امام حسین اور ان کے خانوادہ نے کربلا میں عظیم قربانیاں پیش کیں جس کے سبب اسلام سر بلند ہوا۔
-
ہم سیرہ نبوی (ص) کو اہلبیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ ہم عبادات کا طریقہ اہل بیت علیہم السلام سے دیکھتے ہیں ان سے سیکھتے ہیں، کیونکہ اہل بیت ہمہ وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ ہوتے تھے، انہوں نے ان کو وضو کرتے دیکھا، نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، طریقہ نماز سے لیکر سارے آداب ہمیں اہل بیت علیہم السلام سے معلوم ہوتے ہیں۔
-
روز عاشور بندگی و اطاعت کی عظیم معراج کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ خالق کائنات کے چنے ہوئے بندوں نے دین الہی کی سربلندی اور دفاع کے لیے اپنے گھر بار قربان کر یہ ثابت کیا کہ حق و صداقت کی خاطر سب کچھ لٹایا جا سکتا ہے لیکن حق کے راستے کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
-
کربلا؛ بین الحرمین میں سرخ عاشورائی فرش عزاء بچھا دیا گیا ہے
حوزہ/ بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 15000 مربع میٹر سے زیادہ سرخ فرش عزاء (کارپٹ) بچھا دیا ہے جو دس محرم کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔
-
قوم کی ناکامی یا کمزوری کی وجہ بصیرت کا نہ ہونا، مولانا سید سجاد موسوی
حوزہ/ آج معاشرہ اسلامی اگر بدبختی کا شکار ہے تنزل کا شکار ہے تو وجہ یہی ہے خواص میں بصیرت نہیں ہے۔
-
خدا کا ولی وہی ہے جسکا علم ہر چیز پر محیط ہو، حجت الاسلام سید تجمل حسین نقوی
حوزہ/ جہان تک خدا کی خدائی ہے پورے عالمین پر خداکی خدائی ہے اور خدا کاعلم محیط ہے ہر چیز پر اور کوئی بھی چیز خداکے علم کے دائرے سے بیرون نہیں ہے تو اسی خدا کا ولی بھی ایسا ہونا چاہئیے کہ اس کا علم بھی ہر چیز پر محیط ہو۔ بلکہ خدا کا ولی ایسا ہونا چاہئیے کہ ہم سوال کرنے سے پہلے ہمارا سوال بھی بتائے اور جواب بتائے ۔
-
شہنشاہِ وفا ابوالفضل العباس علیہ السلام
حوزہ/ سلام ہو ابوالفضل العباس بن امیرالمؤمنین پر، جنہوں نے اپنے بھائی پر اپنی جان نچھاور کر دی، دنیا کو اپنی آخرت کا ذریعہ قرار دیا، وہ جو محافظ تھے اور لب تشنگانِ حرم تک پانی پہنچانے کی بہت کوشش کی اور ان کے دونوں ہاتھ قلم ہوئے۔"
-
شہر بیرجند میں اہل سنت امام جمعہ:
اہل سنت محبت اہل بیت (ع) کو واجب سمجھتے ہیں
حوزہ / شہر بیرجند میں اہل سنت کے امام جمعہ نے کہا: عالم اسلام کے لئے امام حسین علیہ السلام کی شہادت بہت بڑی مصیبت تھی۔
-
افغانستان میں امریکی شکست ظاہر کرتی ہے کہ واشنگٹن کی پالیسیاں غلط اور متکبر ہیں، سید حسن نصراللہ
حوزہ/ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: جو لوگ اس فکر میں ہیں کہ امریکہ ان کی طرف سے کسی اور کے خلاف جنگ کرے گا یہ نا امیدی کے سوا کچھ نہیں ہے! خطے کے لوگون کو امریکی اسٹریٹیجی کو سمجھ لینا چاہیے جو ایک مفاد پرست کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔
-
حضرت علیؑ سے زیادہ قرآن اور سنت پیغمبرؐ پر عمل کرنے والا کوئی نہیں تھا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ امت کا سب سے بڑا عالم حضرت علی علیہ السلام کو کہا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ حضرت علی (ع) نے منبر پر دعویٰ سلونی کیا ۔
-
امام حسینؑ کا پیغام ہر فرد بشر تک پہنچانا ہماری ذمہ داری، مولانا سید رضا حسین
حوزہ/ آج ہم جو عزاداری کررہے ہیں ، یہ صرف ہم تک ہی محدود نہ رہ جائے بلکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ پیغام امام حسین علیہ السلام کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے۔ کیوں کہ اگر امام حسین علیہ السلام کا پیغام دنیا تک پہنچ جاتا ہے تو پھر دنیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ اسلام کی حقانیت کیا ہے اور اسے کیوں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ؟
-
کربلا کے واقعات پر مبنی پینٹنگز کی نمائش
حوزہ/ کربلا کے درد انگیز واقعات پر مبنی پینٹنگز امروہا کے عزاخانہ اکبر علی میں آویزاں ہیں۔ دس پینٹگنز کا یہ کلکشن تیار کیا ہے معروف شاعر اور مصور وسیم امروہوی نے۔
-
کیا امام حسین (ع) کے قاتلین شیعہ تھے؟
حوزہ/ جو شیعہ تھے وہ امام حسین علیہ السلام کی اطاعت کو واجب سمجھتے تھے اور امام سے جنگ کرنے کو حرام سمجھتے تھے اس قسم کا حقیقی شیعہ تاریخ میں نہیں ملتا کہ وہ ابن زیاد کے سپاہ میں شامل ہوا ہو۔ لیکن ناچاری کی وجہ سے فرزند رسول کے قتل میں شریک ہو نے سے اپنے آپ کو بچاکر مجبور ہوکر روپوش ہوگئے۔
-
واقعۂ عاشورا میں امام حسین (ع) خدا کو حاضر و ناظر جانتے تھے، حجۃ الاسلام ماندگاری
حوزہ/ امام حسین (ع) روحانی اسباب پر یقین رکھتے تھے،لہذا اگر ہم اس وقت کے یزید اور یزیدیوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں،یا اگر ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں صحت کے اصولوں کی رعایت کرنے اور ویکسینیشن کے علاوہ روحانی اوزار سے بھی استفادہ کرنا چاہئے۔ان روحانی اوزار اور وجوہات میں نماز ، صبر ، روزہ ، دعا ، ذکر ، قرآن ، توسل اور صدقہ شامل ہے۔
-
امام حسین (ع) مومنوں کےلئے خدا کی پناہ گاہ ہیں، استاد میر باقری
حوزہ/ استاد میر باقری نے کہا کہ خدا نے جس طرح اصحاب کہف کو دشمنوں سے بچایا اور غار کو اپنی پناہ گاہ بنایا،اسی طرح وہ دوسرے مومنین کے لئے بھی غار اور پناہ گاہ عطا کرتا ہے اور امام حسین(ع) خدا کی طرف سے مومن کےلئے پناہ گاہ ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی مظاہری:
عاشور کے دن فرشتے بھی امام حسین (ع) کے صبر پر حیران ہوئے
حوزہ / آیت اللہ العظمی مظاہری نے کہا: امام حسین علیہ السلام اور ان کی کربلا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم زندگی میں صبر کے دامن کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ خدا کی اطاعت کے لئے بھی تو صبر درکار ہے۔
-
حدیث روز | قیامت کے دن حضرت ابا الفضل العباس (ع) کا مقام
حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں قیامت کے دن حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کے بلندیٔ درجات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۹؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۱۸؍اگست ۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:بدھ:۹؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۱۸؍اگست ۲۰۲۱
-
تصاویر/ کشمیر میں عزاداروں پر فورسز کی بربریت
حوزه/ کشمیر کے سرینگر میں فورسز نے پُرامن عزاداروں پر شیلنگ، لاٹھیاں اور آنسو گیس کا بے تحاشہ اشتعمال کیا، عزاداروں کو گرفتار کرکے ان پر کالے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔
-
کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ امام عالی مقام امام حسین نے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر یہ ثابت کیا کے کامیابی کا معیار عددی برتری یاجنگی سازوسامان کی کثرت نہیں بلکہ انسان کا حق پر ہونا ہے۔
-
عباس علمدار کا نام قیامت تک کے لئے علمبرداروں کے لئے شجاعت اور وفاداری کی علامت ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ جب تک حضرت عباس کے بازو سلامت رہے آپ نے پرچم حسینی کو گرنے نہیں دیا حضرت عباس کا نام ہمشہ ہمیشہ کے لٸے وفاداری جانثاری اور شجاعت کی علامت ہےآپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے قوت بازو اور اہل حرم کی ڈھارس تھے۔
-
عزاداری کو درپیش خطرات !
حوزہ/ سوال یہ ہے کہ عزاداری ؛خوشنودی خدا اور رضائے ائمہ معصومین کا باعث اورہماری عبادت و شہ رگ حیات ہےتو پھر وہ کون سے عوامل ہیں جو ہمیں اور ہماری قوت کو بنام عزائے حسین منتشر اور ہمارے افکار کو پراکندہ کررہے ہیں ؟