تیتر سه سرویس

  • کتاب"درختِ صحرا" اور پروفیسر مولانا غلام حسین سلیم کی شخصیت پر ایک نظر

    کتاب"درختِ صحرا" اور پروفیسر مولانا غلام حسین سلیم کی شخصیت پر ایک نظر

    حوزہ/ جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں میرے سامنے میز پر ایک کتاب پڑی ہے، جس کا نام " درختِ صحرا" ہے۔ جسے ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے ترتیب و تدوین کی ہے، یہ بہت ہی دلچسپ کتاب ہے، راقم نے جستہ جستہ دو نشستوں میں کتاب کا مطالعہ کیا ہے۔ اب قارئین کو کیوں کر الجھائیں؟ کتاب سے متعلق قدرے تفصیل سے دیکھ لیجئے۔

  • اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

    اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

    حوزہ/فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں (علامہ اقبالؒ)

  • ماہ ربیع الاول

    ماہ ربیع الاول

    حوزہ/ ربیع کے معنیٰ بَہار ہیں ، ربیع الاول یعنی بَہار کا پہلا مہینہ ، تاریخ کا جزئی اختلاف ضرور ہے لیکن تمام عالم اسلام کا اتفاق ہے کہ اس ماہ میں خلق اول، نور اول، باعث تخلیق کائنات ، رحمۃ للعالمین ، سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی۔

  • حضرت زینبؑ و اُم کلثُومؑ کی عظمت، فضائل اور خصوصیت

    حضرت زینبؑ و اُم کلثُومؑ کی عظمت، فضائل اور خصوصیت

    حوزہ/علامہ کاشفی کا بیان ہے کہ جب کربلا میں صبح کا ابتدائی حصہ ظاہر ہو گیا تو آسمان سے آواز آئی یا خلیل اللہ ارکبی۔ اے اللہ کے بہادر سپاہیوں! تیار ہو جاؤ۔ موقع امتحان اور وقت موت آرہا ہے۔ (روضتہ الشہداء،  صفحہ 312، مہیج الاحزان، صفحہ  102)

  • وصال النبی ؐ اور امت کی دلچسپی

    بمناسبت 28 صفر المظفر:

    وصال النبی ؐ اور امت کی دلچسپی

    حوزہ/دستیاب اسلامی تاریخ میں خاتم المرسلین رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اور تشریف آوری سے وصال یا شہادت کا درمیان تریسٹھ 63 سال کا فاصلہ بتایا جاتا ہے۔ جب آپ ؐ کی ولادت کی تاریخ پر بات کی جاتی ہے تو ایک جانب یہ کہا جاتا ہے کہ اُس زمانے میں ابھی ایسے ذرائع دستیاب نہیں تھے نہ ہی سرکاری سطح پر ایسے اعداد و شمار جمع کرنے کا کوئی طریقہ تھا۔ تب قبائلی نظام رائج تھا لوگ لکھنے کو بُرا خیال کرتے تھے اور مضبوط حافظے کو ترجیح دیتے تھے۔

  • شہادتِ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ

    شہادتِ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ

    حوزہ/28 صفر المظفر سن 11 ہجری تاریخ آدم و عالم کا‌ وہ پہلا غم انگیز دن ہے کہ جس دن نہ صرف اہل زمین نے غم منایا بلکہ اہل آسمان نے بھی نوحہ کیا۔

  • صلح امام حسن (ع) کی کامیابیاں، جنگ کی فتوحات سے کم نہیں

    صلح امام حسن (ع) کی کامیابیاں، جنگ کی فتوحات سے کم نہیں

    حوزہ/حضرت ختمی مرتبتؐ کے نواسے اور حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے دلبند حضرت امام حسن علیہ السلام نے معاویہ کے ساتھ صلح کرکے ملت اسلامیہ کو نہ صرف جنگ کی عظیم ہولناکیوں سے محفوظ رکھا بلکہ اپنی صلح کے دُور رَس نتائج کی وجہ سے اپنی سیاسی بصیرت و فراست کی فوقیت کا لوہا بھی منوایا۔

  • آہ! جمعرات

    آہ! جمعرات

    حوزہ/ انسان اپنی زندگی میں کبھی کبھی ایسے صدمات سے گزرتا ہے کہ نہ فقط اس صدمے کو یاد کر کے غمگین و افسردہ ہوتا ہے بلکہ صدمے کے وقت و مقام سن کر بھی اسے شدید تکلیف پہنچتی ہے اور یہ صدمہ تاحیات اسے رلاتا ہے۔

  • اربعین آپریشن

    اربعین آپریشن

    حوزہ/ کچھ لوگوں کی منطق یہ ہے کہ اسرائیل سے ہم کیوں لڑیں؟ کیا ہم بےقوف ہیں؟ اس نے ہمارا کیا بگاڑا ہے؟ کیا ہم پر کوئی حملہ کیا ہے؟۔۔۔۔  اس طرح کا جواب انسان کے غیر ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیتا ہے اور وہ ان باتوں کے ذریعہ وظائف دینی سے اپنا شانہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔

  • قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی سیرت کے قابل تقلید پہلو

    قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی سیرت کے قابل تقلید پہلو

    حوزہ/ 29 اگست قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی کا دن ہے۔آپ کی شخصیت افکار اور مثالی کردار علماء تشیع کی تاریخ میں زبان زد عام وخاص ہے، خصوصاً آپ کی قیادت کا بابرکت دور ملت تشیع کی سرفرازی اور کامرانی کا سنہرا دور تھا۔

  • عوام پر حکمرانوں کے اخلاقیات کے اثرات

    عوام پر حکمرانوں کے اخلاقیات کے اثرات

    حوزہ/ گرانقدر کتاب تحف‌ العقول میں امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے روایت نقل ہوئی ہے: «الناس بامرائهم اشبه من آبائهم» لوگ انکے حکمرانوں سے، اپنے والدین سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں یقیناً مولا کے اس دلنشین کلام میں ژینٹک اور جینیاتی مماثلت مراد نہیں ہے، بلکہ اخلاقی اور رفتار کی مماثلت مراد ہے۔ اور ایک معروف جملہ ہے «الناس علی دین ملوکهم» لوگ اپنے حکمرانوں کے مذہب پر چلتے ہیں۔

  • یہ وقت مسلکی اختلافات میں الجھنے کا نہیں

    یہ وقت مسلکی اختلافات میں الجھنے کا نہیں

    حوزہ/ ہندوستانی مسلمانوں کی موجودہ صورت حال اس قدر تشویش ناک ہے کہ اس کو احاطۂ تحریر میں لانا بھی آسان نہیں ۔گذشتہ دس سالوں میں جس طرح ان کے تشخص پر حملے ہوئے ،حتیٰ کہ قرآن مجید میں تحریف کی کوشش کی گئی ،پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں مسلسل گستاخیاں کی جاتی رہیں ،مسلم اکثریتی علاقوں میں فساد کروائے گئے ،نوجوانوں کو زندہ نذرآتش کیاگیا۔

  • اربعین حسینی۔۔۔ شعائر اللہ ہے

    اربعین حسینی۔۔۔ شعائر اللہ ہے

    حوزہ/ چودہ صدیوں سے محرم اور اربعین منانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ آئے روز اور ہر سال پہلے سے زیادہ محبت و عقیدت اور جوش و جذبہ دکھائی دیتا ہے۔ امام حسین ؑ چونکہ محسن ِ انسانیت ہیں اس لئے ان کے ساتھ منسوب محرم بالخصوص اربعین کا اجتماع اب عالمی سطح پر انسانیت کی نمائندگی کا حامل بن چکا ہے۔

  • کربلا کی جنگ میں امام حسین علیہ السلام کے لشکر میں بہتر کی تعداد کیوں؟

    کربلا کی جنگ میں امام حسین علیہ السلام کے لشکر میں بہتر کی تعداد کیوں؟

    حوزہ/دین کی محافظت و مقاومت کے لئے نہ تو کوئی عمر کی حد ہے اور نہ ہی جنس کی قید۔ کربلا کے شہید اور کوفہ و شام کے اسیر اس بات کے گواہ ہیں۔ یہ سوال ہر عام و خواص کے ذہن میں آتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے لشکر میں صرف بہتر ہی کیوں شامل ہیں۔ اس سوال کے حل کے لئے یہ ضروری ہے کہ قرآن مجید کا ترجمہ و تفاسیر، احادیث پاک، آئمہ اطہار علیہم السلام کے اقوال و فرمودات، مقاتل اور کربلا کے واقعات و شہداء کے حوالے سے لکھی گئیں کتابوں کا تحقیقی مطالعہ ناگزیر ہے۔

  • اربعین :عالمی پیادہ روی اوراقوام عالم کی خاموش مزاجی

    اربعین :عالمی پیادہ روی اوراقوام عالم کی خاموش مزاجی

    حوزہ/ اگر کوئی حکومت لوگوں کو اپنے پاس جمع کرنا چاہے اور اس کے لئے اربوں ڈالر خرچ کرڈالے پھر بھی مذکورہ اجتماع کا عشرعشیربھی جمع نہیں کر سکتی ، چاہئے ترغیب و تر ہیب کا ما حول کیوں پیدا نہ کرے ۔ زیا رت اربعین کے لیے کروڑوں عزاداروں کا ازدحام ہے جسے اقوام کو سبق لینا چاہئے یہ جم غفیر کبھی بھی نا پیدا نہیں ہو سکتا ۔

  • اربعین

    اربعین

    حوزہ/ دنیا کے مختلف ممالک سے کروڑوں زائرین کربلا میں شہیدان کربلا کی زیارت کے لئے پہنچ گئے یقینا وہ خوش نصیب اور سعادت مند ہیں۔ لیکن اس سے کہیں زیادہ عاشقان حسین (علیہ السلام) اپنے وطن میں زیارت حسین (علیہ السلام) کے لئے تڑپ رہے۔ دل میں بس یہی تمنا ہے کہ مظلوم کربلا کی زیارت نصیب ہو۔