۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شام
انسان کے توانمند رہنے میں شام کے کھانے کا کردار

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں انسان کے توانمند رہنے میں شام کے کھانے کے کردار کی طرف اشارہ کیا ہے ۔

حوزہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب " محاسن " میں نقل ہوئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

لا تَدَعُوا الْعَشاءَ وَ لَوْ عَلی حَشَفَهٍ اِنّی اَخْشی عَلی اُمَّتی مِنْ تَرْکِ العَشاءِ الْهَرَمَ فَاِنَّ العَشاءَ قُوَّهُ الشَیْخِ وَ الشّابِّ.

" شام کا کھانا ترک نہ کرو اگرچہ خشک کھجور کا ایک دانہ ہی کھالیں۔مجھے اپنی امت پر خوف ہے کہ کہیں وہ شام کے کھانے کو ترک کرکے بڑھاپے اور کمزوری کا شکار نہ ہوجائیں کیونکہ شام کا کھانا بوڑھے اور جوان کے لیے طاقت اور توانائی کا باعث ہے"۔

محاسن، ج ۲، ص ۴۲۱، ح ۲۰۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .