۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
استاد الازهر

حوزہ/ مصر، شیخ کریمہ نے کہا کہ ابن تیمیہ نے اہل مصر ، اشعریوں اور صوفیوں کو شدت پسند گروہ بنایا،اور اس کے علاوہ ، وہ نبی کے والدین کو کافر سمجھتا تھا! اور اس طرح یہ وہی شخص ہے جس نے تکفیریت کا دروازہ کھولا ، اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ تشدد اور خونریزی ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی کے مطابق الازھر یونیورسٹی مصر کے شعبہ فقہ کے پروفیسر شیخ احمد کریمیہ  نے اپنی ٹیلیویژن تقریر میں ابن تیمیہ کے افکار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ : ابن تیمیہ کی منفی خصوصیات ،انکی مثبت خصوصیات سے کئی گنا زیادہ ہیں . یہ وہی شخص ہے جس نے مصری عوام ،  اور اشعریوں اور صوفیوں کو شدت پسند بنایا  ، اور نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے والدین کو بھی کافر سمجھا! اور یہ وہی شخص ہے جس نے تکفیریت کی بنیاد رکھی ، اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ تشدد اور خونریزی ہوئی۔

شیخ کریمہ نے تاکید کرتے ہوئے  کہا کہ : ابن تیمیہ اشعریوں کو کافر سمجھتا تھا اور وہابی سلفیوں کی الازہر مخالفت فکر کا بانی تھا اور دنیا کے 90٪ مسلمانوں سے دشمنی رکھتا تھا اور انکی مخالفت کرتا تھا ۔اور اگر یہ عصر حاضر کے سلفیوں اور محمد ابن عبدالوہاب  نہ ہوتے تو ابن تیمیہ کی فکر  ابھی تک ختم ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ : ابن تیمیہ کے پیروکار اسے شیخ الاسلام کہتے ہیں ، لیکن دوسری طرف ، کچھ اُسے دہشت گرد سمجھتے ہیں ، جس نے اپنے فتووں سے دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کو وجود بخشا،  اور دین اور انسانیت کے خلاف بہت ساری دہشت گردی  انکے فتووں کی وجہ سے کیں گئیں ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .