حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے بیوی کے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے پیسے اٹھانے کے متعلق پوچھے گئے فتوے کا جواب دیا ہے جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں:
سوال: کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے اموال سے استفادہ کر سکتی ہے؟(مثلاً شوہر کی جیب سے رقم اٹھائے)۔
جواب: اگر شوہر بیوی کو اس کی حیثیت کے مطابق اخراجات دیتا ہے تو اس کا یہ کام جائز نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ