۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی کی رحلت پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا اظہار تعزیت

حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی کی رحلت جانسوز پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام و المسلمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

صد افسوس ایک اور علمی شمع گل ہو گئی

برادران ملت ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ حجۃ الاسلام مولانا سید صابر حسین پیش امام خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ٹانا بھاؤنگر گجرات کا انتقال ہو گیا۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون

مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ کے فارغ التحصیل صدرالافاضل تھے۔مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ میں وہ حجۃ الاسلام مولانا سید ضرغام حیدر رضوی صدرالافاضل ،قمی جو کٹگھر کمال ضلع امبیڈ کر نگر اترپردیش کے رہنے والے ہیں اور عرصے سے بھاؤنگر میں مقیم ہیں اور خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت بھرت نگر میںبحیثیت پیش امام مذہبی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے ہم درس اور عزیز دوست ساتھی تھے۔ 

حجۃ الاسلام مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی سیوان ،بہار کے رہنے والے تھے ۔عرصے سے مع فیملی مہوا گجرات میں مقیم تھے اور خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ٹانا میں بحیثیت پیش امام مذہبی خدمات انجام دے رہے تھے۔قریب دس سال قبل ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا تب سے صحت مند اور تندرست تھے مگر گزشتہ شب میں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور آج ۵؍جولائی کو دنیا سے کوچ کر گئے۔اور صبح ۱۱؍بجے مہوا قبرستان میں دفن ہوئے۔رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ۔

مولانا مرحوم نہایت خوش اخلاق،نیک کردار،ملنسار،برد بار انسان تھے  ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہیں۔ربِ دو جہان بطفیل امام ِ زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف مرحوم کو جوار اہل ِ بیت ؑ میں بلند درجات عنایت فرمائے ۔اور جملہ پسماند گان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

فقط۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
شریک غم

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا
تاریخ :۵؍ جولائی ۲۰۲۱ء؁

تبصرہ ارسال

You are replying to: .