۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کے فروغ کے لیے ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی۔ دین اسلام کی ترویج میں ام المومنین سلام اللہ علیہا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا۔دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام اللہ علیہا کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے جدائی کے سال کو "عام الحزن"یعنی غم کا سال قرار دے کر ان کی عظمت و مرتبے کو واضح کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ہر لفظ کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب علیہ السلام میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے۔حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لیے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہو گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .