۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیعہ مسلم سافٹ وئر

حوزہ/ اردو زبان میں شیعہ قوم کے لئے ایک جامع ایپ شائع ہو چکا ہے جو کہ گوگل پلے اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے،جس میں قرآن، حدیث، مفاتیح الجنان ، دعائیں، نہج البلاغہ، کتب خانہ، قبلہ نما، تسبیح، قضا ٹریکر، اذان، اور کیلنڈر کے علاوہ متعدد سہولیات موجود ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردو زبان میں شیعہ قوم کے لئے ایک جامع ایپ شائع ہو چکا ہے جو کہ گوگل پلے اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے،جس میں قرآن، حدیث، مفاتیح الجنان ، دعائیں، نہج البلاغہ، کتب خانہ، قبلہ نما، تسبیح، قضا ٹریکر، اذان، اور کیلنڈر کے علاوہ متعدد سہولیات موجود ہیں ۔

اگر آپ سافٹ وئر انسٹال کرکے تمام مذہبی مواد اور اسلامی ٹولز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ’’شیعہ مسلم‘‘ آپ کے لیے ایک بہت اچھا آپشن ہے، اس سافٹ وئر میں، جس کی آمادگی میں تقریباً تین سال کا وقت صرف ہوا ہے، آپ کے لئے وہ تمام سہولیات میسر ہیں جن کی ایک شیعہ مسلمان کو ضرورت ہے۔ اسمارٹ قرآن، سات ہزار سے زائد موضوعات پر احادیث، کتب خانہ، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، اسلامی افق، اذان، کیلنڈر، حرم مطہر کی براہ راست نشریات، میڈیا قرآن، میڈیا حدیث اور میڈیا دعا وغیرہ اس سافٹ وئر میں موجود ہیں۔

شیعہ قوم کے لئے اردو زبان میں ’’شیعہ مسلم‘‘ نامی ایپ شائع

جو چیز اس سافٹ وئر کو دوسرے سافٹ وئر سے ممتاز بناتی ہے وہ اس کا آسان استعمال ، معیاری ڈیزائن اور منفرد آپشن ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس قرآن اور احادیث کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے وقت نہیں ہے تو تفسیر اور حدیث کی کتابیں موجود ہیں۔ آپ کو اس سافٹ وئر میں قرآن کے مختلف موضوعات کے ساتھ قرآن کے سلسلے میں بہت سی معلومات موجود ہیں۔

استخارہ کے لئے بھی ایک بہتریں آپشن موجود ہے، اس کے ذریعہ سے آپ اپنے استخارہ کی درخواست علمائے کرام کو بھیج سکتے ہیں اور 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں استخارے کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں، آپ سب سے صحیح اسلامی افق کا حساب لگا سکتے ہیں۔

پروگرام میں نماز کے لیے بہترین اور دلنشین اذانیں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اس سافٹ وئر میں کوئی ایڈ شائع نہیں کیا جاتا اور اس ایپ کو پرائیویسی کے شعبے میں بھی بہترین سافٹ وئرس میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

شیعہ قوم کے لئے اردو زبان میں ’’شیعہ مسلم‘‘ نامی ایپ شائع

ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں:

Android

IOS Apple

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Khadim hussain PK 18:35 - 2023/10/17
    0 0
    From karachi