۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں دوسروں کی خطاؤں کی تلاش میں رہنے کے انجام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

لا تَطلُبوا عَثَراتِ المؤمنينَ؛ فإنّ‏ مَـن تَتَبّعَ عَثَراتِ أخيهِ تَتَبّعَ اللّه‏ُ عَثَراتِهِ، و مَن تَتَبّعَ اللّه‏ُ عَثَراتِهِ يَفْضَحْهُ و لو في جَوفِ بَيتِهِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مسلمانوں کی خطاؤں اور لغزشوں کی تلاش میں نہ رہو کیونکہ جو بھی اپنے (مسلمان) بھائی کی لغزشوں کی تلاش میں رہے گا تو خداوند متعال بھی اس کی لغزشوں سے پردہ اٹھا دے گا اور جس کی لغزشوں سےخدا پردہ اٹھا دے تو اسے ذلیل و رسوا کر دیتا ہے چاہے وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔

الكافي: ۲/۳۵۵/۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .