مسالہ: کیا ایسے اسٹوڈنٹ جو ہوسٹلز میں رہتے ہیں کیا ان کے لئے فطرہ نکالنا واجب ہے؟
تمام مراجع عظام:
اگر والدین ان کے اخراجات ادا کرتے ہیں ہیں اور کھانے پینے کے جتنے اخراجات ہیں وہ والدین نہیں دیتے ہیں تو ایسے سٹوڈنٹ کا فطرہ والدین کے اوپر پر واجب ہے اسی طرح وہ افراد جو گھروں میں کام کرتے ہیں اور پورا سال کا خرچہ خصوصا روٹی وغیرہ اس کا مالک دیتا ہے تو اس کا فطرہ بھی اسی مالک پر ہوگا۔
لیکن،
اگر ایسے اسٹوڈنٹ اور افراد جو مستقل ہیں یعنی ہمیشہ وہ اپنا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اور کھانا پینا بھی اپنے ہی گھر سے کرتے ہیں تو زکوۃ فطرہ بھی وہ خود ہی ادا کریں گے۔
العروة الوثقى، ج 2، زكات الفطرہ، فصل 2، م 2۔
نکتہ:
فطرہ کی زکات، واجب زکات میں سے ہے۔اور وہ افراد جو عید فطر کے موقع پر اپنے لیے اور وہ افراد جو اس کیساتھ زندگی کرتے ہیں اور پورا سال اس کے گھر سے کھانا کھاتے ہیں تو سب کا فطرہ نکالنا ایسے شخص کیلئے واجب ہوگا۔