حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "نزهة الناظر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الهادی علیه السلام:
اَلْمِراءُ يُفْسِدُ الصَّداقَةَ الْقَديمةَ وَ يُحِلُّ الْعُقْدَةَ الْوَ ثيقَةَ وَ اَقَلُّ مافيهِ اَنْتَـكونَ فيهِ الْمُغالَبَةُ وَ الْمُغالَبَةُ أمتَنُ اَسْبابِ الْقَطيعَةِ
حضرت امام نقی علیہ السلام نے فرمایا:
جرح و بحث (تو تو، میں میں) قدیمی دوستی کو ختم کر دیتی ہے، مضبوط تعلق کو جدائی میں بدل دیتی ہے اور بحث و جدل کا کم از کم اثر یہ ہوتا ہے کہ دو طرف میں سے ایک دوسرے پر فتح و غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہےاور یہی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش قطع تعلق کی اہم ترین وجہ ہے۔
نزهة الناظر، ص ۱۳۹، ح ۱۱