۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں صبر کرنے والے انسان کی تین علامتوں کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

عَلامَةُ الصّابِرِ فِى ثَلاثٍ: اَوَّلُها، اَنْ لايَكْسِلَ، وَالثَّانِيَةُ، اَنْ لايَضْجُرَ، وَالثّالِثَةُ، اَنْ لايَشْكُوَ مِنْ رَبِّهِ عز و جل لاِنَّهُ اِذا كَسِلَ فَقَدْ ضَيَّعَ الْحَقَّ وَ اِذا ضَجِرَ لَمْ يُؤَدِّ الشُّكْرَ، وَاِذا شَكا مِنْ رَبِّهِ عز و جل فَقَدْ عَصاهُ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرنے والے انسان کی تین علامتیں ہیں: 1) کاہل و سست نہیں ہوتا۔ 2) تنگ دل نہیں ہوتا۔ 3) اپنے پروردگار سے شکایت نہیں کرتا۔ کیونکہ اگر سست و کاہل ہو گا تو حق کو تباہ و برباد کر دے گا اور اگر تنگ دل ہو گا تو شکر و سپاس نہیں کرے گا اور اگر اپنے پروردگار سے شکایت کرے گا تو گناہ میں مبتلا ہو گا۔

بحارالأنوار،۷۱/۸۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .