۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں تین ناحق کی طرف اشارہ کیا ہے جو انسان کو حق سے محروم کر دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَنْ طَلَبَ ثَلاثَهًْ بِغَیْرِحَقٍّ حَرُمَ ثَلاثَهًْ بِحَقٍّ: مَنْ طَلَبَ الدُّنیا بِغَیْرِحَقٍّ حَرُمَ الاخِرَهًَْ بِحَقٍّ؛ وَمَنْ طَلَبَ الرِّئآسَهًْ بِغَیْرِحَقٍّ حَرُمَ الطّاعَهَ لَهُ بِحَقٍّ؛ وَ مَنْ طَلَبَ المال بِغَیْرِحَقٍّ حَرُمَ بَقاؤُهُ لَهُ بِحَقٍّ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو بھی تین ناحق چیزوں کو چاہے گا تو وہ تین دیگر چیزوں سے (جو حق ہیں) محروم ہو جائے گا۔

1. جو دنیا کو ناحق طلب کرے وہ آخرت سے حقیقتاً محروم ہو جائے گا۔

2. جو ناحق اقتدار کو طلب کرے گا تو وہ اپنے واقعی ماتحت افراد سے محروم ہو جائے گا۔

3. جو ناحق مال حاصل کرنا چاہے گا تو وہ واقعاً اس مال کے باقی رہنے سے محروم رہ جائے گا۔

تحف العقول، ص335

تبصرہ ارسال

You are replying to: .