۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تشييع اسماعيل هنية

حوزہ/ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سینئر کمانڈر نے شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے معزز مہمان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا، لیکن اس کا وقت ابھی طے نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سینئر کمانڈر نے شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے معزز مہمان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا، لیکن اس کا وقت ابھی طے نہیں ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے سینیئر کمانڈر جنرل عبداللہی نے فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران دشمن نے ایران کے خلاف اپنی پوری توانائی اور ہر ممکن حربہ استعمال کیا اس کے باوجود جنگ کے اختتام پر ایران کے پاس کئی ممالک کے جنگی قیدی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد دشمن نے ایران کے ساتھ دشمنی ختم نہیں کی، بلکہ مختلف حربوں سے ایران کے خلاف اقدامات کئے۔

جنرل عبداللہی نے غزہ کے حالات اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم پر امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم اور مغربی ممالک کی خاموشی سے دنیا کے سامنے ان ممالک کا حقیقی چہرہ نمایاں ہوا ہے۔

ایرانی سینئر کمانڈر نے مزید کہا کہ ایران، دشمن صیہونی حکومت کی طرف سے شہید اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کا ہر حال میں اور سخت طریقے سے بدلہ لے گا، تاہم اس کا وقت واضح اور مشخص نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .