۲۴ آبان ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 14, 2024
نماینده ولی‌فقیه

حوزہ/ خراسان رضوی میں نمائندۂ ولی فقیہ نے سپاہ قدس کا ملکی سلامتی اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے سلسلے میں اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی فتوحات، اسلامی مجاہدین کی جدوجہد اور زحمتوں کا نتیجہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید احمد علی الہدیٰ نے سردار ایرج مسجدی اور سپاہ قدس کے کمانڈروں کے ایک وفد سے ملاقات میں، مزاحمتی محاذ پر اسلام کے مجاہدین کی جدوجہد اور زحمتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ اور انقلابِ اسلامی کی تمام فتوحات اور کامیابیاں، اسلامی مجاہدین کی جدوجہد اور دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے غزہ، فلسطین اور لبنان میں غاصب صیہونیوں کے ساتھ جاری جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی اور خدا کے لطف اور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کی جدوجہد سے، دشمن تمام تر جدید اسلحوں سے لیس ہونے کے باوجود بھی اپنے کسی بھی پلید اور شوم عزائم کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

خراسان رضوی میں نمائندۂ ولی فقیہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی عالمی استکبار اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کی تدبیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کا جہاد اور جدوجہد کے دوران سے ہی اخلاص نے انہیں انقلابِ اسلامی میں ایک اہم تاریخ رقم کرنے میں کامیاب بنایا۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے سپاہ قدس کا ملکی سلامتی اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے سلسلے میں اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انقلابِ اسلامی کے قیمتی اثاثہ ہیں، امید ہے کہ خدا آپ سب کی ایران اور امت مسلمہ کے لیے حفاظت فرمائے گا۔

آخر میں سردار ایرج مسجدی نے مزاحمتی محاذ کی پورے ایران کی سطح پر کی جانے والی امداد اور خراسان رضوی میں نمائندۂ ولی فقیہ کی مزاحمتی محاذ کی حمایت کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی حمایت سے اسلامی مجاہدین کا حوصلہ بلند ہو جاتا ہے، امید ہے امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .