بدھ 15 جنوری 2025 - 05:30
عطر قرآن | لوگوں سے اپنے برے اعمال چھپاتے ہیں مگر خدا سے نہیں

حوزہ/ یہ آیت مسلمانوں کو یاد دلاتی ہے کہ وہ ہمیشہ خدا کی نگرانی میں ہیں اور انہیں اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ خدا کے سامنے کسی بھی چیز کو چھپانا ممکن نہیں، اس لئے ہر عمل نیک نیتی سے انجام دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

يَسْتَخْفُونَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُونَ مِنَ اللَّهِ وَهُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لَا يَرْضَىٰ مِنَ الْقَوْلِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطًا. النِّسَآء(۱۰۸)

ترجمہ: یہ لوگ انسانوں کی نظروں سے اپنے کو چھپاتے ہیں اور خدا سے نہیں چھپ سکتے ہیں جب کہ وہ اس وقت بھی ان کے ساتھ رہتا ہے جب وہ ناپسندیدہ باتوں کی سازش کرتے ہیں اور خدا ان کے تمام اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

موضوع:

خدا کی ہمہ وقت موجودگی اور انسانی اعمال کی جوابدہی

پس منظر:

یہ آیت جو مسلمانوں کو ان کے اعمال کی جوابدہی اور خدا کی نگرانی کا احساس دلانے کے لئے نازل ہوئی۔ اس کا تعلق ان منافقین سے ہے جو لوگوں سے اپنے برے اعمال چھپاتے ہیں مگر خدا سے نہیں۔

تفسیر:

آیات کا تسلسل اسی قصے سے متعلق ہے۔ [استخفاء] یعنی پوشیدہ رکھنا اس صورت میں صادق آتا ہے جب کسی دوسرے انسان کے خلاف کوئی سازش کی جا رہی ہو اور اسے لوگوں سے پوشیدہ رکھا جائے۔ کسی چیزکو لوگوں سے تو پوشیدہ رکھا جا سکتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کو پوشیدہ رکھنا کسی کے بس میں نہیں۔ اگر چہ وہ انسانوں سے پوشیدہ رکھنے کے لیے رات بھر تدبیریں سوچتے رہتے تھے۔

گناہ کرتے وقت انسان اگر یہ خیال ذہن میں زندہ رکھے کہ میں اس جرم کا ارتکاب اس منصف اور اس قاضی کے سامنے کر رہا ہوں جس کے سامنے کل مجھے پیش ہونا ہے توا نسان کبھی گناہ نہیں کرے گا۔

اہم نکات:

• انسانوں سے چھپانا ممکن ہے لیکن خدا سے نہیں۔

• خدا کی ہمہ وقت موجودگی انسان کو ناپسندیدہ اعمال سے بچنے کی تلقین کرتی ہے۔

• خدا ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے، اس لیے اعمال کی جزا و سزا سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

نتیجہ:

یہ آیت مسلمانوں کو یاد دلاتی ہے کہ وہ ہمیشہ خدا کی نگرانی میں ہیں اور انہیں اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ خدا کے سامنے کسی بھی چیز کو چھپانا ممکن نہیں، اس لئے ہر عمل نیک نیتی سے انجام دینا چاہیے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

تفسیر سورہ النساء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha