جمعرات 17 اپریل 2025 - 09:45
حوزہ علمیہ قم کی تأسیس کی ایک صدی مکمل ہونے پر 7 اور 8 مئی کو منعقد ہوگی عظیم الشان کانفرنس

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی جدید تأسیس کو سو سال مکمل ہونے پر ایک عظیم الشان علمی و حوزوی کانفرنس 7 اور 8 مئی 2025 کو مدرسہ امام موسی کاظم علیہ السلام قم میں منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی جدید تأسیس کو سو سال مکمل ہونے پر ایک عظیم الشان علمی و حوزوی کانفرنس 7 اور 8 مئی 2025 کو مدرسہ امام موسی کاظم علیہ السلام قم میں منعقد کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان کانفرنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن طیب حسینی نے حوزہ نیوز ایجنسی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ کانفرنس آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ عبدالکریم حائری یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ، حوزہ علمیہ قم کی ایک صدی پر محیط علمی، دینی اور سماجی خدمات کا جائزہ لینے اور ان کے اثرات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دو روزہ کانفرنس میں ایران اور بیرونِ ملک سے ممتاز علما، محققین اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب 7 مئی کی صبح جبکہ اختتامی تقریب 8 مئی کی شام منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے دوران تقریباً 30 علمی پروگرام، تخصصی نشستیں اور تحقیقی کمیشنز منعقد کیے جائیں گے جن میں اخلاق، تفسیر، فقہ، اصول، کلام، ادیان و مذاہب، مهدویت، تاریخ، زبان و ترجمہ، علوم تربیتی، سائبر اسپیس، بین الاقوامی امور، اسلامی تمدن اور انقلاب اسلامی میں حوزہ علمیہ کے کردار جیسے متنوع موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

حجۃ الاسلام طیب حسینی نے اس کانفرنس کو حوزہ علمیہ قم کی تاریخی اور تمدنی خدمات کو از سرنو متعارف کرانے کا سنگ میل قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha