حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی سے حجج االسلام والمسلمین علی علیزاده (مسئول حوزه مدیریت حوزه علمیه)، محمدرضا کارگر (جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ذمہ دار) اور سید احمد حسینی اطہر (مشاور مدیر حوزه علمیه برائے امور ارتباطات) پر مشتمل وفد نے آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی میں ملاقات اور گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق اس وفد نے جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن کو حوزہ علمیہ کے مدیر کا سلام بھی پہنچایا۔

آیت اللہ فقیہی نے اس ملاقات میں حوزہ علمیہ کے مدیر کی جانب سے اساتذہ پر توجہ دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: میں آیت اللہ اعرافی سے خاص عقیدت رکھتا ہوں کیونکہ وہ ایک نیوٹرل شخصیت ہیں جن پر شہید رہبر انقلاب (رہ) کی خاص توجہ تھی اور انہوں نے حوزات علمیہ کے لیے بڑے عظیم کام انجام دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: میں ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتا ہوں اور خداوند سے ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کا طلبگار ہوں۔









آپ کا تبصرہ