اتوار 21 جون 2026 - 02:50
شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹادیتاہے : مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ امام باڑہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی چوتھی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے عزاداری اور امام حسینؑ پر گریے کی عظمت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شہید پر رونا جائز نہیں، جب کہ رسول اللہؐ نے اپنے چچا حضرت حمزہؑ کی شہادت پر فرمایا تھا کہ کیا کوئی میرے چچا حمزہؑ پر رونے والا نہیں ہے؟ اس کے بعد مدینے کی عورتیں اپنے مرنے والوں پر بعد میں گریہ کرتی تھیں، پہلے حضرت حمزہؑ پر گریہ کرتی تھیں۔ مسلمانوں کی اہم تاریخوں میں ہے کہ یہ سلسلہ بہت سال تک جاری رہا۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ گریہ سیرتِ رسولؐ کے مطابق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ، 20 جون/ امام باڑہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی چوتھی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے عزاداری اور امام حسینؑ پر گریے کی عظمت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شہید پر رونا جائز نہیں، جب کہ رسول اللہؐ نے اپنے چچا حضرت حمزہؑ کی شہادت پر فرمایا تھا کہ کیا کوئی میرے چچا حمزہؑ پر رونے والا نہیں ہے؟ اس کے بعد مدینے کی عورتیں اپنے مرنے والوں پر بعد میں گریہ کرتی تھیں، پہلے حضرت حمزہؑ پر گریہ کرتی تھیں۔ مسلمانوں کی اہم تاریخوں میں ہے کہ یہ سلسلہ بہت سال تک جاری رہا۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ گریہ سیرتِ رسولؐ کے مطابق ہے۔

شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹادیتاہے : مولانا کلب جواد نقوی

مولانا نے کہا کہ عزاداری پر اعتراض کے متعدد اسباب ہیں۔ مفتیوں اور مولویوں نے یزید اور اس کے اجداد کے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے ایسے فتوے دیے، کیونکہ جب ذکرِ شہادتِ حسینؑ ہوگا تو لوگ سوال کریں گے کہ حسینؑ کے قتل کا حکم کس نے دیا تھا؟ جب یزید جیسے فاسق و فاجر کا نام آئے گا تو سوال ہوگا کہ آخر اس کو تختِ حکومت پر کس نے بٹھلایا تھا؟ لہٰذا مسلمانوں کو جواب دینا پڑے گا۔ اس کے بعد پوچھا جائے گا کہ یزید کے باپ کو کس نے اقتدار سونپا تھا۔مولانا نے کہا کہ ایسے تاریخی حقائق کی پردہ پوشی اور یزید اور اس کے اجداد کے جرائم کو چھپانے کے لیے عزاداری اور ذکرِ شہادتِ حسینؑ کے خلاف امام غزالی جیسے علماء نے فتوے دیے۔ مولانا نے آگے کہا کہ امام غزالی تو یہاں تک لکھ گئے کہ ذکرِ شہادتِ حسینؑ جائز نہیں، کیونکہ اس سے بغضِ صحابہ پیدا ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کربلا میں یزید کے لشکر میں اصحاب بھی شامل تھے؟جو امام غزالی یہ فرمارہے ہیں ۔امام غزالی جیسے علماء اور مفتیوں نے تو یزید پر لعنت کو بھی ناجائز کہا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے علماء یزید اور اس کے اجداد کے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتے تھے۔

شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹادیتاہے : مولانا کلب جواد نقوی

مولانا نے مجلس کے دوران پولیس انتظامیہ کے ذریعے شہید آیۃ اللہ خامنہ ایؒ کی تصویریں ہٹانے پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر کہیں ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی اطلاع ہمیں ضرور دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور انتظامیہ سے ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم آیۃ اللہ خامنہ ایؒ کی تصویریں سیاسی رہنما کی حیثیت سے نہیں بلکہ مذہبی رہنما کی حیثیت سے لگاتے ہیں۔مولانا نے کہا کہ تمام عزاداروں سے گزارش ہے کہ سبیلوں اور اپنے گھروں پر شہید آیۃ اللہ خامنہ ای کی تصویریں لگائیں، کیونکہ شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاتا بلکہ وہ انقلاب کی نوید بن جاتا ہے۔

شہید کا تذکرہ ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹادیتاہے : مولانا کلب جواد نقوی

مجلس کے آخر میں مولانا نے حضرت مسلم بن عقیلؑ کے بیٹوں کی شہادت کا ذکر کیا، جنہیں ابن زیاد نے قید کر لیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha