حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام شہید حضرت آیتاللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رہ) کے سلسلہ وار بیانات میں اربعین حسینی کے بارے میں ان کے مقام اور پیغامات سے متعلق بیانات کا ایک حصہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:
اربعین عالمی ہو گیا اور عالمی تر ہوتا رہے گا؛ یہ حسین بن علی علیہما السلام کا خون ہے جو ۱۴۰۰ سال بعد بھی ابل رہا ہے اور دن بہ دن تازہ تر ہوتا جا رہا ہے، دن بہ دن زندہ تر ہوتا جا رہا ہے؛
یہی عاشورا کا پیام ہے جو اباعبداللہ علیہ السلام کے حلق اور زینب کبریٰ علیہا السلام کے حلق سے انتہائی غربت و تنہائی میں صادر ہوا اور آج عالمی فضا کو گھیر چکا ہے اور گھیرتا رہے گا۔
امام حسین علیہ السلام انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں؛ ہم شیعہ فخر کرتے ہیں کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیرو ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام صرف ہمارے نہیں ہیں؛ اسلامی مذاہب، شیعہ اور سنی، سب امام حسین علیہ السلام کے پرچم تلے ہیں۔
اس عظیم واک میں حتیٰ وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو اسلام کے پابند بھی نہیں ہیں اور یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔
یہ ایک عظیم آیت اور نشانی ہے جو اللہ تعالیٰ دکھا رہا ہے۔ اس دور میں جب اسلام کے دشمن اور امت اسلامی کے دشمن ہر قسم کے اوزاروں اور وسائل، پیسے، سیاست، ہتھیاروں کے ذریعے امت اسلامی کے خلاف کام کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ یکایک اربعین واک کو اتنی عظمت دیتا ہے، اتنا جلوہ دیتا ہے۔ یہ اللہ کی عظیم آیت ہے، یہ امت اسلامی کی نصرت پر الٰہی ارادے کی علامت ہے؛ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ امت اسلامی کی نصرت پر ہے۔
ماخذ: شہید امام حضرت آیت اللہ خامنہ ای (رہ) کا عراقی موکب داروں کے ایک گروہ سے دیدار کے موقع پر خطاب









آپ کا تبصرہ