اتوار 23 اگست 2026 - 05:14
رہبر شہید (ره) کی یاد میں جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

حوزہ / رہبر شہید (ره) کی یاد میں جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے رہبر شہید (ره) کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا کر اور شمعیں روشن کر کے عظیم رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (ره) کی تدفین کے 40 روز مکمل ہونے پر مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای(ره) کی پوری زندگی دینِ خدا کی سربلندی، قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی پیروی میں گزری۔ وہ سچے عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و وحدت کے عظیم علمبردار تھے۔

انہوں نے کہا: رہبر شہید (ره) نے شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دیا اور اسلام دشمن استکباری قوتوں کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو دشمن کے مقابل متحد ہونے کا پیغام دیا۔

رہبر شہید (ره) کی یاد میں جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: آج بھی رہبر شہید (ره) کا پیغام دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید، مزاحمت اور راہِ نجات کا پیغام ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر ہم رہبر شہید (ره) کے افکار کی روشنی میں قرآن و سنت کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے اتحادِ بین المسلمین کا پیغام عام کریں گے۔

انہوں نے کہا: مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اتحادِ بین المسلمین کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر اللہ بخش میرالی نے کہا: رہبر شہید (ره) کی مجاہدانہ زندگی اور مظلومانہ شہادت نے امتِ مسلمہ کو خوابِ غفلت سے بیدار کیا۔ سید علی خامنہ ای اپنے پاکیزہ افکار، عظیم کردار اور اسلامی جدوجہد کی بدولت ہمیشہ زندہ و تابندہ رہیں گے۔

رہبر شہید (ره) کی یاد میں جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

آئی ایس او کے ضلعی صدر اظہار الحسن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا: رہبر شہید (ره) ہمارے لیے ایک آئیڈیل اور نمونۂ عمل ہیں۔ ان کی زندگی قرآن، اہل بیت علیہم السلام، اتحادِ امت اور مظلومین کی حمایت کے لیے مسلسل جدوجہد سے عبارت تھی۔ نوجوان نسل کو ان کے افکار و کردار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے رہبر شہید (ره) کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کی عظیم دینی، ملی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر رہبر شہید (ره) کے افکار کو زندہ رکھنے اور اتحادِ امت و وحدتِ مسلمین کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

رہبر شہید (ره) کی یاد میں جیکب آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha