جمعہ 11 ستمبر 2026 - 18:36
یمنیوں کا جذبۂ ایمان و استقامت اور ان کی فتح کی قرآنی حقیقت

حوزہ/تاریخ انسان کا یہ ایک اٹل قانون ہے کہ کامیابی صرف مادی وسائل، جدید ترین اسلحے اور عددی برتری کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ اصل طاقت ایمان، عزم اور حق پر قائم رہنے کی ہوتی ہے۔

تحریر: عامر حسین کشمیری

حوزہ نیوز ایجنسی| تاریخ انسان کا یہ ایک اٹل قانون ہے کہ کامیابی صرف مادی وسائل، جدید ترین اسلحے اور عددی برتری کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ اصل طاقت ایمان، عزم اور حق پر قائم رہنے کی ہوتی ہے۔

قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی یہ آیت:«كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ»"کتنی ہی چھوٹی جماعتیں ایسی ہیں جو اللہ کے حکم سے بڑی جماعتوں پر غالب آ گئیں، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔"

یہ آیت ہر دور کے مظلوموں اور حق پرستوں کے لیے مشعلِ راہ رہی ہے۔ یمن کے غیور اور صابر عوام نے جس طرح نامساعد حالات، سخت ترین معاشی و معرکہ آرائی کے چیلنجز اور غیر متوازن جنگی طاقت کے باوجود اپنے عزم کو متزلزل نہیں ہونے دیا، وہ اس قرآنی سچائی کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔

جب انسان صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر تکیہ کرتا ہے اور حق کی راہ میں صبر و ثبات کا مظاہرہ کرتا ہے، تو غیبی نصرت اس کا مقدر بنتی ہے۔ یمن کے مظلوم و شجاع عوام کا یہ عزمِ مصمم دنیا کے تمام اہل ایقان کے لیے اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ظاہری کثرت پر ایمانی قوت اور صبر ہمیشہ غالب آتا ہے۔

یمن کی اس معرکہ آرائی نے محض ایک جغرافیائی خطے کے دفاع کا حق ہی ادا نہیں کیا، بلکہ عصرِ حاضر کی طغیانی اور مادہ پرستی کے دور میں تمام مستضعفین اور مظلومین کے لیے امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔ جب باطل اپنے تمام تر وسائل، میڈیا اور تباہ کن ٹیکنالوجی کے زعم میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ طاقت کے زور پر کسی قوم کے ضمیر اور نظریے کو خریدا یا کچلا جا سکتا ہے، تب یمنی عوام کے پختہ عزم نے اس غرور کو خاک میں ملا دیا۔

یہ فتح اس بات کی بین دلیل ہے کہ باطل ظاہری طور پر کتنا ہی سرچڑھا کیوں نہ ہو، حق کے سامنے اس کی حیثیت جھاگ سے زیادہ نہیں ہوتی۔

اور زندہ اور بیدار اقوام کو کبھی بھی حصار یا معاشی بائیکاٹ کے ذریعے تسلیمِ خم ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

یمن کے غیور عوام کی یہ بے مثال پائیداری امتِ مسلمہ کو اپنے اصل سرچشمہ یعنی قرآن مجید، ذاتِ باری تعالیٰ پر کامل اعتماد اور باہمی اتحاد کی طرف لوٹنے کا درس دیتی ہے۔ یہ داستان ثابت کرتی ہے کہ جب تک دلوں میں ایمان کی شمع روشن ہے، کوئی بھی ظالم قوت حق کی آواز کو دبا نہیں سکتی اور فتح و نصرت بلاخر سچائی کی ہی ہوتی ہے۔

پروردگار سے دعا گو ہوں کہ یمن کے غیور، مظلوم اور صابر عوام کو اپنی خاص نصرت و حمایت سے سرفراز فرما۔ ان کے عزم و استقامت اور جذبہِ ایمان کی حفاظت فرما اور ان کی عظیم قربانیوں کو اپنی بارگاہِ اقدس میں قبول و مقبول فرما۔آمین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha