ہفتہ 28 نومبر 2026 - 21:08
لاہور میں پانچ روزہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کا آغاز؛ 1200 طالبات کی تکریم اور 2000 بچیوں کے جشنِ بلوغ کا اہتمام

حوزہ/العتبة العباسية المقدسة نے جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پاکستان کے شہر لاہور میں چوتھے سالانہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العتبة العباسية المقدسة نے جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پاکستان کے شہر لاہور میں چوتھے سالانہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور میں پانچ روزہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کا آغاز؛ 1200 طالبات کی تکریم اور 2000 بچیوں کے جشنِ بلوغ کا اہتمام

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری حیدر جلوخان نے حاصل کی۔ اس کے بعد العتبة العباسية المقدسة کی جانب سے خطاب پیش کیا گیا۔ یہ خطاب پاکستان آنے والے وفد کے رکن شیخ صلاح کربلائی نے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں العتبة العباسية المقدسة کے متولیِ شرعی، سماحۃ العلامہ سید احمد الصافی کی جانب سے حاضرین کو سلام پہنچایا اور ان سے دینی موضوعات کے حوالے سے متعدد سوالات بھی کیے۔

لاہور میں پانچ روزہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کا آغاز؛ 1200 طالبات کی تکریم اور 2000 بچیوں کے جشنِ بلوغ کا اہتمام

بعد ازاں پاکستان میں العتبة العباسية المقدسة کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے خطاب کیا۔

انہوں نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی آمد اور جشن کی تقریبات کے انعقاد پر مسرت اور فخر کا اظہار کیا۔

العتبة العباسية المقدسة کے وفد کے سربراہ سید جواد الحسناوی نے بتایا کہ یہ جشن پانچ روز تک جاری رہے گا، جس کے لیے دینی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں پر مشتمل ایک متنوع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

لاہور میں پانچ روزہ جشنِ «فاطمہؑ سبيل النجاة» کا آغاز؛ 1200 طالبات کی تکریم اور 2000 بچیوں کے جشنِ بلوغ کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ جشن کے پہلے روز افتتاحی تقریب کے علاوہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے علمِ مبارک کی پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جشن کے دوسرے روز جامعات کی طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تکریمِ فارغ التحصیل طالبات منعقد کی جائے گی، جس میں تقریباً 1200 طالبات شرکت کریں گی۔ جبکہ تیسرے روز سنِ تکلیفِ شرعی کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشنِ تکلیف کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں تقریباً 2000 بچیاں شریک ہوں گی۔

اس موقع پر بچیوں کو شرعی احکام اور اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس کروایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha