جمعہ 27 نومبر 2026 - 11:53
مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کا تحفہ؛ کراچی میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی

حوزہ/شیئر انٹرنیشنل پاکستان کے زیرِ اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے 14 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہنوں کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز بھی فراہم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں مہنگائی کے باعث شادی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان مستحق اور نادار خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے شیئر انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے 14 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہنوں کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز بھی فراہم کیا گیا۔

مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کا تحفہ؛ کراچی میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی

کراچی کے علاقے ملیر، جعفر طیار سوسائٹی کے مقامی گراؤنڈ میں منعقدہ اس تقریب میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے اور 14 مستحق جوڑوں کو ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

تقریب کے منتظمین کی جانب سے اجتماعی شادی کے تمام انتظامات کیے گئے، جبکہ دلہنوں کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز بھی دیا گیا، تاکہ نئے گھرانے اپنی زندگی کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں۔

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ محمد صادق جعفری، شیئر انٹرنیشنل کے چیئرمین مولانا قیصر عباس، علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، ٹاؤن چیئرمین ضلع ملیر جان محمد بلوچ، ڈی ایس پی ملیر فہد رشید کلوڑ، رضی حیدر رضوی، معروف اہل سنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد، میر سجاد مہدی، مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا گلزار شاہدی، مولانا امیر حسین رحمانی، معروف منقبت خواں صبیب عابدی، میر باقر، چیئرمین یونین کونسل 3 عاصم حیدر، وائس چیئرمین رضا حسین، غازی عباس ٹرسٹ اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کے اراکین، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ملیر ثمر عباس زیدی ایڈووکیٹ سمیت کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کا تحفہ؛ کراچی میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی

اس موقع پر شرکاء نے اجتماعی شادی کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مستحق خاندانوں کی معاونت کو معاشرتی ذمہ داری قرار دیا۔

مولانا قیصر عباس اور احسن عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں شادی کے اخراجات عام اور غریب خاندانوں کی استطاعت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ معاشی مشکلات کے باعث بہت سے والدین اپنے بچوں، بالخصوص بیٹیوں کی شادی کے فرائض ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی اقدامات کا مقصد مستحق خاندانوں کا سہارا بننا، ان کی پریشانیوں کو کم کرنا اور معاشرے میں خوشیاں بانٹنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صاحبِ استطاعت افراد اور فلاحی ادارے بھی آگے بڑھ کر ایسے خاندانوں کی مدد کریں۔

مستحق خاندانوں کے لیے خوشیوں کا تحفہ؛ کراچی میں 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی

اجتماعی شادی کی یہ تقریب محض 14 جوڑوں کو ازدواجی زندگی میں منسلک کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری، باہمی تعاون اور انسانیت کی خدمت کا ایک قابلِ قدر پیغام بھی ہے۔ ضرورت مند خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والی ایسی کوششیں ایک مثبت، ہمدرد اور فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha