جمعہ 27 نومبر 2026 - 11:55
منبرِ تبلیغ پر جانے والے کی نیت خالصتاً رضائے الٰہی اور خدمتِ دین ہونی چاہیے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

حوزہ/مؤسسہ الکوثر نجف اشرف کے زیرِ اہتمام معہد الواعظین میں ایک علمی و تبلیغی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معہد الواعظین کے طلبہ، فارغ التحصیلان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس نشست میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ الکوثر نجف اشرف کے زیرِ اہتمام معہد الواعظین میں ایک علمی و تبلیغی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معہد الواعظین کے طلبہ، فارغ التحصیلان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس نشست میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

مؤسسہ جامعہ الکوثر نجف میں خطباء کانفرنس: منبرِ تبلیغ پر جانے والے کی نیت خالصتاً رضائے الٰہی اور خدمتِ دین ہونی چاہیے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

نشست کا باقاعدہ آغاز معہد الواعظین کے طالب علم جناب احمد حسین محافظی کی خوش الحان آواز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

اس موقع پر معہد الواعظین کے ہونہار خطباء جناب سید عین الحسین اور جناب عمران حمید نے فضائلِ اہل بیت علیہم السلام کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنی خطابت کے جوہر دکھائے، جبکہ فارغ التحصیلان کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب شیخ حافظ سجاد حسین نجفی نے خطاب کیا۔

مؤسسہ جامعہ الکوثر نجف میں خطباء کانفرنس: منبرِ تبلیغ پر جانے والے کی نیت خالصتاً رضائے الٰہی اور خدمتِ دین ہونی چاہیے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

بعد ازاں نشست کے مہمانِ خصوصی معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے مبلغین و واعظین کے لیے تبلیغِ دین کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے تبلیغ کے بنیادی اصولوں اور تقاضوں کی جانب توجہ دلائی۔

علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اپنے خطاب میں اس امر پر خصوصی زور دیا کہ منبرِ تبلیغ پر جانے والے کی نیت خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا اور دین کی خدمت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وعظ و تبلیغ میں علمی مواد کی پختگی کے ساتھ حکمت، دانائی اور مؤثر اندازِ بیان کو بھی ملحوظ رکھنا ضروری ہے، تاکہ دین کا پیغام بہترین انداز میں مخاطبین تک پہنچایا جا سکے۔

مؤسسہ جامعہ الکوثر نجف میں خطباء کانفرنس: منبرِ تبلیغ پر جانے والے کی نیت خالصتاً رضائے الٰہی اور خدمتِ دین ہونی چاہیے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

آخر میں علامہ سید شہنشاہ نقوی نے مؤسسہ الکوثر اور معہد الواعظین کی علمی و تبلیغی سرگرمیوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہٗ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha