عید الفطر
-
حرم امام رضا(ع) میں نماز عید الفطر کی ادائیگی
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں نماز عید الفطر آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
عالم اسلام کے حالات کو دیکھتے ہوئے عید سادگی سے منائیں، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلی نے وسط ضلع بڈگام کے مرکزی مسجد جامع زینبیہ خندہ میں نماز عیدالفطر پڑھائی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطبہ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی صاحب نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
-
اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان مملکت کو ایرانی صدر کی طرف سے مبارکباد
حوزہ/ ایران کے صدر جمہوریہ اور اسپیکر نے اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان مملکت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
-
حجت الاسلام علی اصغر عرفانی:
عید الفطر مسلمانوں کی عظیم اعیاد میں سے ایک ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کونسل صوبہ قزوین کے سکریٹری نے کہا: خداوند متعال عید الفطر کے دن اپنے بندوں کو عیدی دیتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خداوند متعال اس بار "حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور" کو ہماری عیدی قرار دے۔
-
عید الفطر کے موقع پر ہندوستانی صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد
حوزہ/ ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم نے عید الفطر پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں ملک میں بھائی چارہ اور قومی یک جہتی مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
دنیا بھر میں آج نماز عید کے اجتماعات سے امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں
حوزہ/ ایران، پاکستان، عراق اور ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں آج نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کی سربلندی کی دعائیں مانگی گئیں۔
-
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں مومنین کی کثیر تعداد نے نماز عید الفطر ادا کی
حوزہ/ انتظامیہ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ پٹن کے اہتمام سے مقامی امام بارہ میں مومنین کی کثیر تعداد نے نماز عید الفطر ادا کی۔
-
عید کس کی ہے؟
حوزہ/ عید توحید پرستوں کی ہے ، مسلمانوں کی ہے، قرآن پر چلنے والوں ، کعبہ کو قبلہ تسلیم کرنے والوں اور رمضان کریم میں روزہ رکھنے والوں کی ہے۔
-
عید الفطر کی رات کو احیاء کرنے والے کا دل نہیں مرے گا/عید الفطر کی اہمیّت و فضیلت
حوزہ؍عید کے دن اپنے گھر میں پڑے نہ رہنا کیونکہ عید کے دن خدا نے نئی صبح کی ہے،گھروں سے باہر نکلو یہاں تک کہ خدا کی تم پر رحمت ہو۔
-
ماہِ رمضان بندگی تک پہنچنے کا ذریعہ اور عید الفطر بندگی کی ترقی کا دن
حوزہ/ماہِ رمضان بندگی تک پہنچنے کا ذریعہ اور عید الفطر بندگی کی ترقی کا دن ہے۔
-
اسلام میں انسان کی بھلائی ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم، مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ اسلام اتنا اچھا مذہب ہے کہ جس میں تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کو ہر قدم پر ہر موقع پر مقدم رکھا گیا ہے۔اسلام رب العالمین کا پسندیدہ عالمگیر دین ہے جو کسی خاص قوم و قبیلہ یا کسی خاص ملک و ملّت کے لئے محدود نہیں ہے۔اسلام انسانی معاشرہ میں عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔اسلام کے تہواروں میں بھی یہی روح کارفرما نظر آتی ہے۔
-
رویت ہلال کمیشن، دفتر رہبر انقلاب اسلامی:
ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پیر 2 مئی 2022 کو 30 رمضان المبارک ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے رویت ہلال کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 1 مئی 2022 کو غروب کے وقت ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کل پیر 2 مئی 2022 مطابق 30 رمضان المبارک 1443 ہجری قمری ہے۔
-
عیدالفطرسب سےبڑی عید، حجۃ الاسلام والمسلمین حجتیان
حوزہ/ عید میں کیا کرنا چاہئے؛ عید کے دن وہ اعمال انجام دینا چاہیے جو اھلبیت علیھم السلام سے نقل ہوئے ہیں جیسےغسل شب عید، زیارت اور تاکید کی گئی ہے کہ شب عید الفطر شب داری کرے اور رات عبادت میں بسر کرے اور مفاتیح الجنان میں شیخ عباس قمی نےلکھا ہےکہ شب عید شب قدر کی طرح ہے اوراسکی فضیلت بھی شب قدروالی فضیلت ہے۔
-
شب عید
حوزہ/ ہم شب عید اپنے گناہوں اور کوتاہیئوں کا اعتراف اور اقرار کرتے ہوئے خدا سے کہیں کہ میرے اللہ ہم نے جو کوتاہی کی ہے، غفلت کی ہے، سستی کی ہے، گناہ کیا ہے، تیری نافرمانی و معصیت کی ہے میری ان ساری چیزوں کو معاف فرما اس لئے کہ تو بہت ہی کریم و مہربان ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی طرف زکوٰۃ الفطرہ کی قیمت کا تعین اور یہ کس کو دیا جائے
حوزہ/ ہر ملک میں جو اناج بھی زیادہ تر کھانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے وہ اناج یا اس کی قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر مستحق مومن کو دی جاتی ہے لہٰذا ہر ملک میں رہنے والے افراد اپنے ملک میں رائج غذا(اناج) کی تین کلو گرام مقدار یا اس کی اپنے ملک میں رائج قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر ادا کریں۔
-
عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے کچھ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کئے جانے کی منظوری دی
عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1542 قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں تخفیف کی موافقت کی۔
-
ایام رمضان اور عید کے موقع پر مستحق و نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے امداد ضرور کریں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور اسلام انسانیت کو دین ہے،اپنے ہمسایوں کو خصوصی خیال رکھیں اور انہیں اپنے ساتھ عبادات میں لازمی شریک کریں، عید کے موقع پر بھی مستحقین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔
-
عید الفطر غریبوں و مفلسوں کی خدمت کا جذبہ، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اسرائیل اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ امن کے لیے خطرہ ہے، دنیا میں جتنا بھی ظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، عید الفطر پر عالم اسلام کو عہد کرنا ہوگا جو اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا وہ مسلمانوں کے بے گناہ خون کے سودے کرنے کے مترادف ہےا ان کے ساتھ احتجاجا بائکاٹ کیا جائے۔
-
چهولاں اُوڈی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی گئی و مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
حوزہ/ قاضی سید رشید کاظمی نے خطبہ عید الفطر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرعون بھی اپنے ظُلم کی بنا پر کافی مشہور تھا بنی اسرائیل میں اُسکے جیسا کوئی اور طاقتور و ظالم بادشاہ نہیں گذرا تھا مگر جب خدا نے اسکو اسکی اصلی اوقات دکھائی تو فوراً کہنے لگا میں موسیٰ کے رب پر ایمان لاتا ہوں اور خُدا نے اسکو پوری دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا۔ ایسا ہی عنقریب اسرائیل کی جابر اور ظالم حکومت کے ساتھ ہونے والا ہے۔
-
ہندوستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں سادگی سے منائی جا رہی ہے عیدالفطر
حوزہ/ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں عیدالفطر مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا سخت بندشوں کے درمیان جمعہ کے روز منائی جا رہی ہے۔
-
عید کیسے منائیں؟
حوزہ/ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان چیزوں میں موجود خوشی اورسکون کو محسوس نہیں کر پاتے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا روحانی مزاج بیمار ہے۔ جب انسان بیمار ہو تو پانی اسے کڑوا محسوس ہوتا ہے، حقیقت میں پانی کڑوا نہیں ہوتا، انسان کا ذائقہ خراب ہو گیا ہے۔ اسی طرح ہم نے گناہ کرکے اپنے روح کا ذائقہ خراب کر لیا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے روح کا ذائقہ درست کریں۔
-
تمام مسلمان عید کا دن فلسطینی عوام سے یومِ یکجہتی کےطورپرمنائیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت اورمسلمان ممالک کی بےحسی پرشدیدغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل کی غزہ پربمباری کے نتیجہ میں درجنوں فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے سربراہان نے اب تک صرف مذمتی بیان جاری کیےہیں۔ مذمت کمزورلوگوں کی زبان پرجاری ہونے والے وہ گھٹیا الفاظ ہیں جن سے دشمن کوڈھارس ملتی ہےکہ مسلمان ممالک زبانی جمع خرچ سےزیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے عالم اسلام کو عید سعید الفطر مبارک
حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ اردو کی جانب سے عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کا پیغام عید
حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین جناب مہدوی پور نے پورے ملک کے مسلمانوں کے نام عید الفطر کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
-
اس سال کی عید دنیا کے مرحومین و مظلومین کے نام، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ کرونا مہاماری میں نوع بشریت کا کثیر تعداد میں رحلت کرنا اور فلسطین اور افغانستان میں ظالموں کا بے گناہ معصوم بچیوں اور لوگوں کے قتل عام نے دل کو دہلادیا ہے ہمارے یہاں رسم ہے گذشتگان کے پسماندگان کو پہلی عید پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
-
پاکستان میں سادگی کے ساتھ منائی گئی عید، فلسطین و افغانستان کیلئے دعائیں
حوزہ/ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی مسجد بیت العتیق میں عیدالفطر کی نماز علامہ سید جواد نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام دنیا کے مسلمانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، جبکہ عرب پہلے ہی اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم کر چکے ہیں۔
-
عید سعید فطر کی فضیلت اور اعمال
حوزہ/ شوال کا پہلا دن عید سعید فطر ہے ،پورے عالم اسلام میں اس دن اجتماعی طور پر نماز عید پڑھی جاتی ہے ، اس دن کو عید فطر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن کھانے پینے کی محدودیت ختم ہو جاتی ہے مؤمنین دن میں افطار کرتے ہیں۔