مجلس عزاء
-
قم میں ہیئت سید الشہداء کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کے سلسلے کی پہلی مجلس عزاء:
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بشریت کیلئے چراغ ہدایت، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی
حوزہ/ قم المقدس ایران میں ہئیت سیدالشہدا العالمیہ کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
-
سربراہ شیعہ علماء مہاراشٹرا بورڈ:
سماج میں یکجہتی پیدا کرنے کے لئے نوجوانوں کا تعلیم حاصل کرنا ضروری، مولانا محمد اسلم رضوی
حوزہ/ جونپور شہر کے کلو مرحوم امام بارگاہ میں مجلس عزا برائے ایصال ثواب شہید الحاج قاسم سلیمانی، انجینئر ابو مہندی، شہید سائنس دان فخری زادہ، آیت اللہ العظمی مصباح یزدی رحمت اللہ علیہ، اور دیگر شہداء کی یاد میں اہتمام کیا گیا۔
-
بھیک پور سیوان، بہار میں محبان الائمہ کا پروگرام:
خدا و اہلبیتؑ اور مراجع عظام کی دعائیں والدین کی خدمت میں ہے، مولانا سبط حیدر اعظمی
حوزہ/ حوزہ علمیہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای، بھیکپور، سیوان کی جانب سے بہار میں ایام فاطمیہ سے قبل محبان ام الائمہ کے عنوان سے ایک مجلس عزاکا نعقاد کیا گیا۔
-
ہندوستان کے مختلف شہروں میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے مجالس عزاۓ فاطمیہ کا انعقاد
حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں و علاقہ میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسب سے مجالس کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
رہبر معظم کی موجود گی میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی پہلی شب میں مجلس عزاء
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔
-
پونہ میں شہیدان راہ حق کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ شہیدان راہ حق کی یاد میں شہر پونے کے نوجوانوں اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل نے شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک نشست اور مجلس عزا کا انعقاد کیا۔
-
قم المقدسہ، مجتمع آموزش فقہ عالی ایک بار پھر عزادار ہوگیا
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن علمی مرکز قم، ایران کی جانب سے آج ہفتہ کے دن ۴بجے دن میں مدرسہ حجتیہ میں ،اک مجلس عزا آیت اللہ محمدتقی مصباح یزدی کے سلسلے سے منعقد ہوئی۔
-
آیۃ اللہ مصباح یزدیؒ ایک جامع شخصیت تھے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ عالم ربانی فقیہ صمدانی مفسر و فیلسوف آیۃ اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے سلسلہ میں تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد کیا گیا۔
-
کرگل، شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت زہرا (س) کا پرسہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی مبلغی رکن علما کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل اس قوم کے ماؤں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ایک ماں ہی ہے کہ جو اپنے اولاد کو صحیح اور غلط میں فرق کو واضح طور پر سمجھا سکتی ہے۔
-
شہادت حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی مناسبت سے حرم حضرت عباس (ع) میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام شعبہ جطابت براۓ خواتین کی جانب سے پانچویں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایام فاطمیہ:
شدید سردی کے باوجود، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایام فاطمیہ کی مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ کرگل میں منفی 15 درجہ حرارت کے باوجود ضلع بھر کے مختلف علاقوں اور محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت زہرا سلام الله علیہا نے نے اشک بار آنسوں سے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی دلسوز شہادت کے مناسبت پر امام زمانہ (عج) کے خدمت میں آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوز کے مناسبت پر عرض تسلیت اور تعزیت پیش کی۔
-
شہادت فنا نہیں بلکہ بقا ہے، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث "علماء کے قلم کے روشنائی شہدا کے خون سے افضل ہے" شہید اول نے بتا دیا کہ میرے قلم کی روشنائی اور خون میں فرق نہیں۔ اور شہدا کے خون پر علماء کے قلم کی روشنائی کو فضیلت حاصل ہے لیکن میرا خون ہی میرے قلم کی روشنائی ہے۔
-
شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ احتجاجی تحریک کے نئے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ سال، دو سال، پانچ سال تک آپ لاپتہ رکھیں اور ان کا جرم آپ کو پتہ ہی نہ چلے، یہ بات قابلِ غور ہے کہ ملک میں مقتدر ادارے قانون پر عمل نہ کریں تو عوام کیا قانون پر عمل کرے گی؟
-
تنظیم المکاتب کی جانب سے سیوان میں دینی تعلیمی جلسہ و مجلس عزا منعقد
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی نے مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے، دینی تعلیم کے سلسلہ میں درپیش مشکلات اور اس کے راہ حل نیز دینی تعلیم میں ترقی کے سلسلہ میں نصیحتیں اور مفید مشورے دئیے۔
-
علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کوچہلم، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء منعقد
حوزہ/ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں علامہ نیاز حسین نقوی کا 6دسمبر کو چہلم و ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء، ساڑھے گیارہ بجے سے نماز ظہر تک قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
-
مولانا ڈاکٹر کلب صادق و حجتہ السلام سید جمال الدین الموسوی کی دینی خدمات کو رہتی دنیا یاد کرے گی، حجۃ الاسلام شیخ حسن شریفی
حوزہ/ صدر مجلس شیخ حسن شریفی امام جمعہ مصلی جنت زہراؑ یولجک تھننگ (سورو) نے مرحومین کی موت کو حیات سے تعبیر کیا ۔ اور کہا کہ ان کی دینی خدمات کو رہتی دنیا یاد کرے گی ۔
-
انسان کی زندگی کا مرکز صرف اللہ ہی ہونا چاہئے، علامہ مولانا منتظر مہدی رضوی
حوزہ/ علامہ موصوف نے سورہ آل عمران کی آیت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوے سلسلہ نور اور فضیلت اہلبیت علیہ السّلام بیان کرتے ہوئے منکرین فضائل محمد و آلِ محمد علیہ السّلام کے نقود کے جواب دیے اور کہا کہ ہم سب کی زندگی کا مرکز صرف اللہ ہی ہونا چاہئے۔
-
مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین''، علماء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین'' اختتام پذیر ہوگیا، موسسہ شہید عارف الحسینی میں منعقدہ عشرہ مجالس سے علمائے کرام اور طلاب نے خطاب کیا۔
-
تصاویر/نیوزی لینڈ میں نذر مولا کا اہتمام
حوزہ/نیوزی لینڈ میں نذر مولا اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
-
امام حسین (ع) کی قربانی خدا کی توحید کی بقاء کیلئے تھی، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ انبیاء اور اولیاء توحید کے عاشق تھے، انبیاء کی قربانیاں اسی توحید کیلئے تھیں، امام حسین (ع) کی قربانی خدا کی توحید کیلئے تھی، عشق الہیٰ کی لذت جسے مل جائے اس کیلئے خدا کے راستے میں ٹکڑے ٹکڑے ہونا آسان ہو جاتا ہے۔
-
ظالم اور کرپٹ لوگوں سے دین کا حصول معاشرے میں بے دینی پھیلنے کا باعث بنے گا،حجت الاسلام و المسلمین مومنی
حوزہ/ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی وفات کے بعد ، لوگوں نے دین کو نااہل اور دین سے بے خبر لوگوں سے لیا، اگر دین کو اہل دین سے نہیں لیا جائے تو یقیناً معاشرے میں بے دینی اور الحاد غالب آجائے گا اور دیندار اور دین کے اصلی حقدار کو گوشہ نشینی اختیار کرنا پڑے گی۔
-
ہمارے جلوس رسم نہیں بلکہ علامت غم ہیں، مولانا گلزار حسین جعفری
حوزہ/ جلوس عزاء یہ ایک تہذیب ہے ایک کلچر ہے ایک ثقافت ایک منظم و مرتب قوم کا علامتی نشان ہے یہ حق کا اعلان ہے باطل کی شکست فاش کا یہ ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
-
امام سجاد علیہ السلام کے علم سے یزید خوف زدہ تھا، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ صحابہ کبار کا احترام شیعہ عقاید میں شامل ہے اور انکی توہین کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ آج تک ہم نے کبھی بھی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے دشمنوں اور انکو اذیت پہنچانے والوں اور انکی توہین کرنے والوں سے نرمی نہیں برتی۔
-
قم المقدس، دارالقرآن امام رضا ( ع ) میں "عشره مجالس" منعقد
حوزہ/ قم المقدس میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام میں ١ محرم الحرام سے ١٠ محرم الحرام تک عشره مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مظہر عباس (قم) نے خطاب کیا۔
-
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد+تصاویر
حوزہ/ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
-
مجلس شامِ غریباں کی ابتداء اور اس کی تدریجی ترقیاں/ مجلس شام غریباں کا آغاز کیسے ہوا؟
حوزہ/مجلس شام غریباں برصغیر کی عزاداری کا ایک لازمی جزء ہے۔مجلس شام غریباں کی روایت 1926ء میں شروع ہوئی۔اس مجلس کو مجلس شام غریباں کا نام منے آغا صاحب راز اجتہادی نے دیا۔ شام غریباں کی پہلی مجلس سے مولانا سبط محمد ہادی نے خطاب کیا۔ 1930ء یا 1931ء میں یہ مجلس لکھنؤ ریڈیو اسٹیشن سے بھی نشر ہونے لگی۔1928ء سے 1963ء تک اس مجلس سے عمدۃ العلما مولانا سید کلب حسین صاحب نے خطاب فرمایا۔ریڈیو پاکستان سے پہلی مرتبہ مجلس شام غریباں 1954ء میں نشر ہوئی۔پاکستان ٹیلی وژن سے پہلی مرتبہ مجلس شام غریباں 1968ء میں نشر ہوئی۔
-
موسسہ نور الثقلین قم میں عشرہ محرم کی نویں مجلس/اعمال عاشورہ اور مجلس شام غریباں کا اہتمام+تصاویر
حوزہ/قم المقدسہ موسسہ علمی و فرہنگی نور الثقلین میں ماہ محرم الحرام کے عشرہ اولی کی مجالس بڑے ہی اہثتمام کے ساتھ جاری و ساری ہے