علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
-
آرمینیا و آذربائیجان کا بحران عالمی استعماری قوتیں کے پیدا کردہ ہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ارض پاک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے آئے روز ایک نیا بحران کھڑا کیا جارہا ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے نت نئے پینتروں کے ذریعے پورے خطے کے امن کو داؤپر لگا رکھا ہے۔
-
اسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس:
اس بار چہلم امام حسین ( ع ) پر شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ملت تشیع نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ رواداری اور باہمی احترام کو مقدم رکھا۔ مختلف ریلیوں میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کی گستاخی کے واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن ہم نے ایسے عمل کو کبھی بھی کسی مسلک سے جوڑنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ اسے انفرادی فعل قرار دیا۔
-
پاکستان کی عوام ہمارے شیعہ فقہاء کا فتویٰ کو دیکھے نہ کہ معمولی ذاکر کی بات کو، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ شیعہ فقہاء کا فتویٰ ہے کہ مقدسات کی توہین جائز نہیں ہے، لیکن اس سے آگے نہ بڑھو، ڈو مور کا مطالبہ قبول نہیں، دباؤ کے ذریعے، چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، اس سے فقط فتنہ و فساد ہوگا، ملک کو نقصان پہنچائو گے۔
-
فرقہ واریت پھیلانے والوں کو مذہبی ہم آہنگی سے شکست دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں قیصر عباس نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
-
کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کرلے کہ استعماریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کئے جاسکتے ہیں، جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا ہُنر سکھاتے ہیں۔
-
علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت
حوزہ/ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی داخلی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
-
اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔
-
کربلا انسانیت کی فلاح کے لیے ہے اس کی بقا کا خدا نے وعدہ کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چودہ سو سالوں میں متعدد جابر حکمرانوں نے کربلا کے فلسفے کو دبانے کی کوشش کی لیکن آج خود ان کا نام و نشاں موجود نہیں۔
-
پنجاب اور سندھ میں اتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ علما پر پابندی نا قابل قبول
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ناگفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
پاکستان، عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے ۔ عوام کی مشکلات کا ازالہ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔
-
تفرقہ بازی اور انتشار کو شکست دینے کے لیے باہمی احترام انتہائی ضروری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایک دوسرے کے عقائد کو نشانے بنانے کا مقصد اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ حسینیت حق کے لیے ڈٹ جانے کا نام ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت پیش کی
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا ہے کہ مرحوم اسلام کا درخشاں چہرہ تھے انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اختلاف کو مٹانے اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات
حوزہ/نشست میں عالمی اور ملکی حالات،امت مسلمہ کے اتحاد، ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا سبب عرب کے خائن حکمران ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جن عناصر نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر صیہونیت کے استحکام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے تاریخ انہیں ہمیشہ "عالم اسلام کے خائن حکمران" کے عنوان سے یاد رکھے گی۔
-
یوم آزادی پاکستان پر علامہ راجہ ناصر کی پاکستانیوں کو مبارکباد
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
-
عید الاضحی ایثار کے عملی اظہار کا نام ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحی کے پابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی ، ایثار کے عملی اظہار کا نام ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر نادار طبقوں اور پڑوسیوں کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔
-
بزرگ عالم دین علامہ غلام قمبر کریمی کے انتقال پرسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کےمؤسس وپرنسپل عالم با عمل حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
-
علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار
حوزہ/علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
-
علامہ طالب جوہری کی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے.
-
حضرت زھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں خاندانِ رسالت کی عظیم ھستی حضرت فاطمه الزھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے۔
-
نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ دماغ کی بجائے جذبات سے فیصلے کر کے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیا۔
-
صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے مراسم کو ادا کیا جائے ،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے۔
-
خاندان نبوت نے ہمیشہ دین کی سربلندی کو زندگی کا مقصد سمجھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقعہ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے مابین افتراق اور انتشار سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین حل امام حسن ؑ کی حکمت و تدبر سے استفادہ کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
-
دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آپ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی۔
-
ایمان کی کمزوری دراصل رب کی معرفت میں کمی کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلسلہ دروس تزکیہ نفس کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیالی خدا کی عبادت کرنے کی بجائے رب کی حقیقی معرفت حاصل کر کے اس کی عبادت کرنا عبودیت کا اصل اظہار ہے۔جب تک خدا تعالی کی درست شناخت نہیں ہو گی تب اعمال صالحہ نہیں ہوں گے۔
-
عبادات اور مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہے تاہم خطرات کے پیش نظر لچک بھی موجود ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔امت مسلمہ اپنے نفس کی پاکیزگی کے لیے اس ماہ میں عبادات کاخصوصی اہتمام کرتی ہے اس لیے سارا سال اس مقدس ماہ کا انتظار رہتا ہے۔
-
اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت کو پوری انسانیت کی قدر و قیمت قرار دیا گیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سے عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ عوام کے مذہبی جذبات کی بلاشبہ ترجمانی کرتی ہے.
-
علامہ عارف واحدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
حوزہ/مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں ملاقات۔
-
حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں زائرین کے نام پرفرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے جس میں حکومتی شخصیات بالخصوص ظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف حکومتی شخصیا ت کے منفی بیانات کو بنیاد بنا کر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، حکومت اس حساس موقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرے.
-
کورونا کا تعلق کسی بھی مذہبی طبقے سے جوڑ کرقوم کے درمیان فاصلے بڑھانا پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کا سبب کوئی ایک بھی زائرنہیں بلکہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلاہے ۔ زائرین کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے کی گئی کردار کشی متعصبانہ عمل ہے ۔