۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صبر
صبر کرنے والے کی تین علامتیں

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں صبر کرنے والے انسان کی تین نشانیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب بحارالانوار سے نقل کی گئی ہے:

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

عَلامَةُ الصّابِرِ فِی ثَلاثٍ: اَوَّلُها، اَنْ لایَکْسِلَ، وَالثَّانِیَةُ، اَنْ لایَضْجُرَ، وَالثّالِثَةُ، اَنْ لایَشْکُوَ مِنْ رَبِّهِ عز و جل لاِنَّهُ اِذا کَسِلَ فَقَدْ ضَیَّعَ الْحَقَّ وَ اِذا ضَجِرَ لَمْ یُؤَدِّ الشُّکْرَ، وَاِذا شَکا مِنْ رَبِّهِ عز و جل فَقَدْ عَصاهُ

 پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مومن کی تین نشانیاں ہیں:

1. وہ سست نہیں ہوتا

2. اس کا دل تنگ نہیں ہوتا

3. اپنے پروردگار سے شکایت نہیں کرتا

کیونکہ اگر سست ہو جائے گا تو وہ حق کو ضائع اور تباہ کر دے گا۔ اگر اس کا دل تنگ ہو جائے تو وہ (پروردگار کا) شکر ادا نہیں کرے گا اور اگر اپنے پروردگار سے شکایت کرے گا تو گناہ کرے گا۔

بحارالانوار، ۷۱/۸۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .