۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دستگاه تصفیه آب

حوزہ/ حضرت آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ مکارم شیرازی اور آیت اللہ نوری ہمدانی نے گھریلو واٹر فلٹر مشین سے فلٹر ہونے والے پانی سے وضو کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ مکارم شیرازی اور آیت اللہ نوری ہمدانی نے گھریلو واٹر فلٹر مشین سے ہونے والے پانی سے وضو کرنے کا حکم بیان کیا ہے۔جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا آیات عظام سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: آج کل گھروں میں پانی کو فلٹر کرنے والی مشینیں موجود ہیں کہ جو پینے کا صاف پانی مہیا کرتی ہیں۔ کیا دوسرے پانی کی موجودگی میں بھی فلٹر شدہ پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے؟ کیونکہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پانی کو فلٹر کرنے میں بجلی استعمال ہوتی ہے اور اگر وضو میں اس پانی کو استعمال کریں گے تو یہ اسراف ہوتا ہے لہذا اس سے وضو بھی باطل ہو جائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کا جواب:

بسم اللہ الرحمن الرحیم، مذکورہ سوال کی روشنی میں اس پانی سے وضو کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر عرف میں اسے اسراف کہیں تو پھر جائز نہیں ہے۔

 آیت اللہ مکارم شیرازی کی دفتر کا جواب:

وضو باطل نہیں ہے لیکن اگر کوئی مشکل نہیں تو معمولی پانی سے وضو کرنا چاہیے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی کے دفتر کا جواب:

مذکورہ پانی سے وضو کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .