۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
 اشرف غنی رئیس جمهور افغانستان

حوزہ/ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کو عراق، شام اور لبنان کی اقوام کو اپنے لئے نمونہ عمل بناتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کو عراق، شام اور لبنان کی اقوام کو اپنے لئے نمونہ عمل بناتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سنیچر کو خوست کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے طالبان کے مقابلے میں عوامی استقامت پر زور دیا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو لبنان، عراق اور شام کی قوموں کی طرح متحد ہو جانا چاہئے اور ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

اشرف غنی نے افغان حکومت کے شکست سے دوچار ہوجانے سے متعلق رپورٹوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ خبریں افواہ ہیں لیکن اگر افغان عوام استقامت کا مظاہرہ نہ کریں گے تو جنگ کا سلسلہ آئندہ نسلوں تک پہنچ جائے گا۔افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی اور کہا کہ اغیار کے حکم پر ملک کو برباد نہ کریں ۔

دوسری جانب افغانستان میں2 بم دھماکوں میں4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور قندھار میں دھماکے ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک دھماکہ کابل میں کرت نو کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ہوا، جس میں 2 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔جبکہ دوسرا دھماکہ افغانستان کے صوبے قندھار میں ہوا جس میں ضلعی چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئے لیکن دھماکے میں2 شہری جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب افغانستان کے بیشتر مقامات پر طالبان اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .