۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
احکام شرعی

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے نماز میں قواعد تجوید کی رعایت کرنے کے متعلق کئے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز میں قواعد تجوید کی رعایت کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:

کیا نماز میں قرات سورۂ حمد کے وقت قواعد تجوید کی رعایت لازم ہے؟

جواب:

قرائت کے صحیح ہونے کا معیار حروف کے مخارج کو درست ادا کرنا اور حرکات و سکنات (سکون) کو اس طرح ادا کرنا کہ عرب اہلِ زبان اسے درست قرار دیں (یعنی عرب اہل زبان کے نزدیک وہ درست ہو) اور تجوید کی خوبصورتیوں کی نماز میں رعایت کرنا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .