حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز میں گریہ کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: نماز کی حالت میں گریہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: امور دنیوی کے لیے بلند آواز سے گریہ کرنا مثلاً مرحومین کی یاد وغیرہ میں رونا نماز کو باطل کر دیتا ہے لیکن خوف خدا، اخروی امور یا بارگاہ خداوندی میں عاجزی اور انکساری سے دنیوی حاجات طلب کرنا اور اسی طرح بغیر آواز کے گریہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔