۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین مخلوق کی جانب اشارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أعلام الدين" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إنَّ أحَبَّ الخَلائِقِ إلَى اللّه ِتَعالى شابٌّ حَدَثُ السِّنِّ في صورَةٍ حَسَنَةٍ، جَعَلَ شَبابَهُ وجَمالَهُ في طاعَةِ اللّه ِ تَعالى، ذاكَ الَّذي يُباهِي اللّه ُ تَعالى بِهِ مَلائِكَتَهُ، فَيَقولُ: هذا عَبدي حَقّا

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مخلوقات میں خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین وہ کمسن اور خوبصورت جوان ہے کہ جس نے اپنی جوانی اور خوبصورتی کو خدا کی اطاعت کی راہ میں لگا دیا اور خداوندِ متعال فرشتوں کے ہاں اس جوان پر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے "یہ میرا حقیقی بندہ ہے"۔

أعلام الدين : ص ۱۲۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .